Chitral Times

18th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

رواں سال خیبرپختونخوا کی تاریخ میں ثقافت کی تحفظ کے لئے انقلابی سال ثابت ہوگا ۔۔اجمل خان

July 19, 2017 at 9:49 pm

رواں سال خیبرپختونخوا کی تاریخ میں ثقافت کی تحفظ اور فروغ کے لئے انقلابی سال ثابت ہوگا ۔۔اجمل خان
پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) محکمہ ثفافت نئی مالی سال میں ثقافت کے فروغ اور ہنرمندوں کی فلاح وبہبود کے حوالے سے انقلابی اقدامات کررہی ہے جن میں اضلاع کی سطح پر ڈویڑنل کمپلیکس ،آرٹ اکیڈمی کا قیام ،ہنرمندوں کی فلاح وبہبود کے لئے انڈومنٹ فنڈ کے قیام کے ساتھ ساتھ جلد 30 ہزار روپے ماہانہ فنکاروں اور ہنرمندوں کو شروع کرنے کے حوالے سے امور کو حتمی شکل دیدیا جائیگا ہماری اولین ترجیح خیبرپختونخوا کی ثقافت کی اصل تصویر دنیا کو دکھانا ہیان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر کلچر اجمل خان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی ثقافت کو قومی اور عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے رواں مالی سال محکمہ ثقافت دیرپا اور بہترین پراجیکٹس شروع کررہا ہے جس میں اعتراف فن ایوارڈ، خیبرپختونخوا کی ثقافت کو قومی اور عالمی سطح پر متعارف کروانا اور خیبرپختونخوا کی مختصر فلم، پینٹنگ اور فوٹوگرافی کے مقابلے شامل ہیں۔انہوں نے مذکورہ بالا پراجیکٹس پر تفصیلی بات کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ کی بنیاد پراعتراف فن ایوارڈ میں فلم اور ڈرامہ میں بہترین اداکار اور اداکارہ، گلوکاری کے میدان میں بہترین گلوکار اور گلوکارہ، بہترین مصنف و مصنفہ او بہترین شاعر او شاعرہ کو ایوارڈ دیا جائے گا جبکہ ہر کیٹگری میں تین لاکھ روپے نقد دیئے جائیں گے۔ اسی طرح محکمہ ثقافت دیگر صوبوں کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی کمیونٹیز کے لوگوں کو 7 روزہ سیر کرواکر خیبرپختونخوا کے روائتی کھیل، مشاعروں، روائتی خوراک اور کرافٹس سے محظوظ کروالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی سطح پر مختصر فلم، پینٹنگ اور فوٹو گرافی کے مقابلے منعقد کئے جایئنگے جس میں نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو منوانے کے مواقع ملیں گے۔ مذکورہ بالا پراجیکٹس کو کامیاب بنانے کے لئے محکمہ ثقافت اپنی تمام تر توانائی بروئے کار لا رہا ہے تا کہ خیبر پختونخوا کی اصل ثقافت کو نہ صرف محفوظ کیا جاسکے بلکہ اس کو قومی اور بین الاقوامی پذیرائی بھی مل سکے۔ انہوں نے ا?رٹ اکیڈیمی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ا?رٹ اکیڈیمی بھی رواں سال کے پروگرام میں شامل ہے اور اسی طرح ثقافت کو نچلی سطح پر لے جانے کے لئے ڈیڑنل کمپلیکس بھی بنائے جائنگے تاکہ ڈویڑن اور ضلعی سطح پر بھی ثقافت فروغ پاسکے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال خیبرپختونخوا کی تاریخ میں ثقافت کی تحفظ اور فروغ کے لئے انقلابی سال ثابت ہوگا۔ محکمہ ثقافت نے افغان میٹل مارکیٹ، زرقون ہینڈی کرافٹ، روائتی زیورات اور کیمیز بیگز کے لئے بزنس پلان بھی بنایا گیا ہے اورہنرمند افراد کو مارکیٹ تک رسائی کے لئے اور انکے ثقافتی اشیاء4 کو مارکیٹ میں متعارف کرنے کے لئے مفید مشورے دئیے جارہے ہیں اور انکو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کے لئے مختلف امور پر کام کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلمی صنعت کی بحالی کے لئے ہم کردار ادا کرسکتے ہیں لیکن فلم بنانا پرائیویٹ سیکٹر کا کام ہے البتہ مشاورت اور تجاویز فراہم کرسکتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی معیار کے مطابق فلم بنائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نشترہال میں ایک مستقل ا?رٹ گیلری قائم کی جائے گی جس میں نمائش کے لئے جگہ مختص ہوگی، انہوں نے کہا کہ محکمہ ثقافت ایک عوامی ادارہ ہے جو کمیونٹی کے سپورٹ کے بغیر نہیں چل سکتا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسلام اباد ڈسپلے سنٹر بھی تکمیل کے اخری مراحل میں ہے۔ انہوں کہا کہ ہم ثقافتی ورثے کی احیاء4 کے لئے عملی اقدامات کررہے ہیں اور ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کلچر پالیسی کا ڈرافٹ محکمہ ثقافت نے تیار کرکے متعلقہ اداے کو بھیج دیا ہے جو کہ ضروری قانونی کارروائی کے بعد جلد اسمبلی سے منظوری کے لئے بھیجا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کتابوں کی چھپائی کے سلسلے میں ان کاوشوں کو شائع کیا جائے گا جو معیاری ہو اور جس سے کسی کو فائدہ پہنچ جائے۔

Translate »
error: Content is protected !!