Chitral Times

20th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بونی گول میں طغیانی کی وجہ سے عوام مصائب کا شکار ، پل تعمیر کئے جائے۔۔عوامی حلقے

July 19, 2017 at 9:37 pm

بونی ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے طول وعرض میں گرمی کی شدد میں اضافے کیساتھ ندی نالوں میں طغیانی کی صورت حال ہے ۔ جس کی وجہ سے دوسرے علاقوں کے ساتھ سب ڈویژن مستوج کے ہیڈ کوارٹر بونی کے رہائشی بھی بونی گول میں طغیانی کی وجہ سے انتہائی مصائب کا شکار ہیں۔ بونی گول کے اوپر پیدل چلنے کیلئے بنائے گئے اکثر پگ ڈنڈی بھی دریا برد ہوگئے ہیں۔ جبکہ بعض مقامات پر پانی کے اوپر تیر رہے ہیں۔ جسکی وجہ سے علاقے کے عوام میں انتہائی تشویش پائی جاتی ہیں کہ کہیں چھوٹے بچے نالہ عبور کرتے ہوئے گر نہ جائے ۔ انھوں نے ضلعی انتظامیہ سے بونی گول کے اوپر مختلف مقامات پر پیدل پل تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Translate »
error: Content is protected !!