Chitral Times

18th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیر اعظم پاکستان 20جولائی کو چترال کا دورہ کریں گے۔۔۔شہزادہ خالد پرویز

July 18, 2017 at 5:21 pm

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف 20جولائی کو چترال کا دورہ کریں گے۔۔۔شہزادہ خالد پرویز
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف 20جولائی کو چترال کا دورہ کریں گے۔ ایم این اے چترال شہزادہ افتخارالدین کا نمائندہ شہزادہ خالد پرویز نے چترال ٹائمز کو بتایا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف 20جولائی بروز جمعرات لواری ٹنل کا افتتاح کرینگے۔ اور ساتھ چترال کے دیگر میگاپراجیکٹس جن میں گیس پلانٹس ، وزیر اعظم ہیلتھ کارڈ ز کے علاوہ این ایچ اے زیر انتظام تعمیر ہونے والی سڑکوں کا بھی افتتاح کرینگے۔ جن میں چترال چکدرہ روڈ، چترال کالاش ویلیز ، چترال گرم چشمہ ، چترال شندور روڈ ز و دیگر شامل ہیں۔ شہزادہ خالد پرویز نے بتایا کہ ایم این اے چترال یارخون کے دورہ پر تھے کو مختصر کرکے واپس آگئے ہیں ۔ جبکہ انجینئر امیر مقام لواری ٹنل میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اپر دیر پہنچ گئے ہیں۔شہزادہ خالد پرویز نے چترال کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی روائتی مہمان نوازی کا ثبوت دیتے ہوئے وزیراعظم کے استقبال کیلئے لواری ٹنل تشریف لائیں ۔ انھوں نے بتایا کہ لواری ٹنل کے چترال سائیڈ پر وزیراعظم چترال کے عوام سے خطاب بھی کریں گے۔ خالد پرویز بتایا کہ لواری ٹنل پہنچنے کیلئے چترال ٹاون اور دروش ٹاون سے ٹرانسپورٹ کی سہولت ہم مہیا کرینگے۔ انھوں نے مذید بتایا کہ وزیر اعظم 31جولائی کو دوبارہ چترال کا دورہ کرینگے اور شندور فیسٹول کے فائنل میں بطور مہمان خصوصی شرکت متوقع ہے ۔

Translate »
error: Content is protected !!