Chitral Times

21st August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ ایجوکیشن چترال کے چار سینئر افسران کو گریڈ 19میں ترقی دیدی گئی ۔

July 18, 2017 at 10:51 pm

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) محکمہ ایجوکیشن چترال کے چار سینئر فیمل افسران کی گریڈ آٹھارہ سے اُنیس پر ترقی کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔ صوبائی حکومت نے سیلیکشن کمیٹی کے سفارشات کی روشنی میں گریڈ آٹھارہ کے چار افسران کو بی پی ایس انیس میں ترقی دیکر ان کی تعیناتیوں کے احکامات بھی جاری کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق زہرہ جلال کو گریڈ انیس میں ترقی دیکرڈی ای او اپر دیر ، بی بی حلیمہ نذیر کو ڈی ای او چترال ، ثمینہ جہان کو پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ایون، بی بی حبیبہ کو پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بروز میں تعینات کردیا گیاہے ۔ یادرہے کہ چاروں ایکٹنگ چارچ پر پہلے سے انہی پوسٹوں پر تعینات تھے ۔

Translate »
error: Content is protected !!