Chitral Times

22nd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عمران خان چترال ماربل سٹی کے قیام میں تاخیر کا نوٹس لیں، بیگم سلیمان

July 18, 2017 at 9:20 pm

تین سالوں سے لوگوں کی زمینوں پر حکومت نے قبضہ کررکھا ہے اور مالکان کو ایک پائی بھی ادا نہیں کی گئی
قائد تحریک ، وزیراعلیٰ اور وزیر معدنیات چترال ماربل سٹی کے زمین مالکان سے انصاف کریں ، سابق ایم پی اے
پشاور( چترا ل ٹائمز رپورٹ ) سابق ایم پی اے اور بزرگ سیاسی رہنما بیگم شہزادہ سلیمان نے چترال ماربل سٹی کے قیام میں تاخیر کو مجرمانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے 2014میں ماربل سٹی کے لئے لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کیا تھا۔ گذشتہ تین سالوں سے زمین مالکان کو ادائیگی نہیں کی گئی اور نہ ہی ماربل سٹی پر عملی کام شروع کیا گیا۔ لوگوں کی اراضی کو خار دار تاریں بچھا کر سرکاری تحویل میں لیا گیا ہے۔ مالکان کو اپنی اراضی استعمال کرنے کی اجازت دی جاتی ہے نہ ہی انہیں زمین کی قیمت ادا کی جاتی ہے ۔میڈیا کے نمائندوں سے گفت گو میں بیگم شہزادہ سلیمان نے پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور صوبائی وزیر معدنیات انیسہ زیب طاہر خیلی سے مطالبہ کیا کہ چترال ماربل سٹی کے اراضی مالکان کو فوری طور پر ادائیگی کی جائے۔ اور ماربل سٹی کے منصوبے پر فوری عملدرآمد کیا جائے تا کہ لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں اورعلاقے میں ترقی کے دروازے کھل سکیں۔

Translate »
error: Content is protected !!