Chitral Times

17th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ضلعی انتظامیہ کی طرف سےامدادی کاروائیوں میں حصہ لینے پرمختلف اداروں کی کاوشوں کو سراہا گیا

July 18, 2017 at 9:08 pm

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے گزشتہ دن کے امدادی کاروائیوں میں حصہ لینے پرمختلف اداروں کی کاوشوں کو سراہا گیا
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)ضلعی انتظامیہ چترال نے گاڑی حادثے میں بروقت امدادی کارروائی کرنے پر چترال سکاؤٹس ،چترال پولیس ،آغاخان ہبیٹا ٹ اورمقامی رضاکاروں کوخراج تحسین پیش کیا ہے ،ڈپٹی کمشنر شہاب حامدیوسفزئی اوراسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔ کہ آرکاری جیپ حادثہ انتہائی افسوسناک ہے ۔ اور ضلعی انتظامیہ جان بحق ہونے والوں کے خاندان اور زخمیوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بارڈر پولیس کے دستہ ، ریسکیو 1122 کے دو اہلکار اور ارندو سے تیراک لاشوں کی تلاش پر لگا دیے گئے ہیں ۔ جو مختلف مقامات پر تلاش کریں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ زخمیوں کو طبی سہولت دی جارہی ہے ۔ اور کئی زخمیوں کی حالت بہت بہتر ہوئی ہے ۔ تاہم اُن کے علاج معالجے میں کوئی کوتاہی ہونے نہیں دی جائے گی ۔ دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر چترال عبد الاکرم نے زخمیوں کی عیادت کی ۔ اور معجزانہ طور پر حادثے میں جان بچ جانے پر اُنہیں مبارکباد دی ۔ اور انتظامیہ کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا ۔

Translate »
error: Content is protected !!