Chitral Times

23rd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاور کمیٹی چترال کی بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف تادم مرگ دھرنے کا اعلان

July 17, 2017 at 12:48 pm

چترال ( نمایندہ چترال ٹائمز ) پاور کمیٹی چترال نے اتوار کے روز زبردست احتجاجی مظاہرہ کے بعد پی آئی اے چوک چترال میں بجلی کی بحالی تک دھرنے کا آغاز کر دیا ہے ۔ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاور کمیٹی چترال کے صدر خان حیات اللہ خان ، دوسرے مقررین محمد کوثر ایڈوکیٹ ، محی الدین کروچ ، اسرار الدین الہلال ، شکور محمد ، نور محمد چارویلو ، صدر ڈسٹرکٹ بار ساجداللہ ایڈوکیٹ ، حاجی عیدالحسین و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ پاور کمیٹی ایس آر ایس پی کے زیر نگرانی جس بجلی گھر کی تعمیر کا شدت سے انتظار کر رہاتھا ۔ تاکہ چترال شہر کو بجلی کے بحران سے نکالا جا سکے ، لیکن انتہائی افسوس کا مقام ہے ، وہ بیکار ثابت ہوا ، آج گھر گھر بجلی روشن ہونے کی بجائے لوگ احتجاج اور دھرنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔ صدر پاور کمیٹی نے اعلان کیا ۔ کہ جب تک چترال شہر کی بجلی کا مسئلہ حل نہیں کیا جاتا ۔ دھرنا جاری رہے گا ۔ مقررین نے چترال کے نمایندگان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔اُن کے خلاف نعرے لگائے ۔ اور کہا ۔ کہ ان کو عوام کی مشکلات کا ذرا برابر احساس نہیں ۔ ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ لوگوں نے ان ہی مسائل کے حل کیلئے اُنہیں ووٹ دیا تھا ۔ لیکن اُن کے کانوں جوں نہیں رینگتی ۔ مقررین نے کہا ۔ کہ بجلی گھر کی آڑ میں فنڈ انتہائی بے دردی سے خرد بُرد کئے گئے ۔ جنہیں پاور کمیٹی اُنہیں ہضم کرنے نہیں دے گی ۔ انہوں نے واپڈا کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ۔ کہ 600کلوواٹ چترال بجلی گھر کیلئے ایک سو افراد ملازم ہیں ۔ اور بجلی کا بڑا حصہ اُن ہی پر خرچ ہوتا ہے ۔ انہوں نے واپڈا کے حکام کو تبہیہ کرتے ہوئے اپنا قبلہ درست کرنے کا مشورہ دیا ۔ بصورت دیگر اُنہیں ضلع سے باہر نکالا جائے گا ۔ انہوں نے واپڈا بجلی کی وولٹیج صحیح کرنے اور شیڈول کے مطابق لوڈ شیڈنگ کرنے کامطالبہ کیا ۔ صدر پاور کمیٹی نے کہا ۔ کہ یا تو بجلی چترال شہر میں بحال ہو گی یا اُن کا جنازہ دھرنے کے مقام سے اُٹھایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ بتدریج بازار یونین ، ڈرائیور یونین ، آل ایمپلائز ایسوسی ایشن اس تحریک میں شامل ہوں گے ۔ اور ٹاون میں بجلی کی بحالی تک جاری رہے گی ۔

Translate »
error: Content is protected !!