Chitral Times

22nd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ویلج کونسل ریشن کی طرف سے خواتین تنظیما ت کو سلائی مشین فراہم کئے گئے

July 17, 2017 at 9:18 pm

ویلج کونسل ریشن کی طرف سے خواتین تنظیما ت کو سلائی مشین فراہم کئے گئے
ریشن (بشیر حسین آزاد) اتوار کے روز ریشن میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ریشن کے خواتین تنظیمات میں سلائی مشینیں تقسیم کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ویلج کونسل ریشن کی طرف سے خواتین تنظیمات میں سلائی مشین و کمپیوٹر تقسیم کرنے کے سلسلے میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جسکی صدارت ممبر تحصیل کونسل سردار حکیم نے کی جبکہ ویلج کونسل ریشن کے ناظم شہزادہ منیر مہمان خصوصی تھے۔ ویلج کونسل ریشن کی خاتون کونسلر لائق بی بی کے مختص فنڈ سے 14 خواتین تنظیمات میں 54سلائی مشینیں اور دو کمپیوٹر تقسیم کئے گئے۔ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے مہمان خصوصی شہزادہ منیر نے کہاکہ محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے علاقے کی ترقی کے لئے کوششیں کر رہے ہیں ۔ انہوں نے خواتین تنظیمات کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ صدر محفل سردار حکیم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علاقے کی ترقی انکی اولین ترجیح ہے اور اسکے لئے وہ سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے ساتھ ملکر کام کر رہے ہیں اور مقامی تنظیمات کے مکمل تعاون کیا جائے گا۔ ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی تنظیمات کے نمائندہ خواتین نے اس کو بہت ہی اہم اقدام قرار دیتے لیڈی کونسلر لائق بی بی اور ویلج کونسل کے ناظم و دیگر ممبران کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ منتخب نمائندگان اپنی طرف سے تعاون فراہم کرتے رہینگے۔

اہلیان یارخون(بانگ) کی طرف سے کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ کو خراج تحسین اور شکریہ
چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)رحمت خان ممبر ویلج کونسل بانگ نے اہلیان یارخون(بانگ) کی طرف سے کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ کو خراج تحسین پیش کیا اور اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ نے ہر مشکل صورت حال میں چترال کے عوام کی بھرپور مدد کی۔اُنہوں نے کہا کہ گذشتہ سیلاب اور زلزلہ میں کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے سیاسی قائدین اور نمائندگان سے بڑھ چڑھ کر عوام کی خدمت کی ۔اور آج اگر ہمارے سیاسی قائدین اور نمائندگان بھی کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کی طرح ہوتے تو چترال کا حلیہ ہی کچھ اور ہوتا۔اُنہوں نے کہا کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ نے علاقہ یارخون کے عوام کے ساتھ ہر مصیبت میں ہمدردی اور اُن کی مدد کی ہے۔جس کی مثال کئی نہیں ملتی۔رحمت خان نے کہا کہ پاکستان کے وجود میں آئے 70سال ہوگئے لیکن آج تک یارخون کے علاقے میں ایک بھی آر سی سی پل نہیں بنا اور سارے پُل لکڑی کے بنئے ہوئے ہیں جوکہ ٹوٹ پھوٹ کے شکار ہیں۔بڑے پلوں کی تعداد پانج ہے جن کی حالت کافی خراب ہے جس کی طرف کسی بھی سیاسی نمائندے اور سیاسی قائدین نے توجہ نہیں
دی۔اُنہوں نے ایک مرتبہ پھر کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان یارخون تاحیات اُن کی خدمات اور احسانات کو نہیں بھولنگے اور اپنی دعاؤ میں ہمیشہ اُنہیں یاد رکھینگے۔

Translate »
error: Content is protected !!