Chitral Times

20th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

منہاج الدین کی چترال میں دوبارہ تعیناتی خوش آئند ہے، علی دوست

July 17, 2017 at 8:35 pm

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) ٓآل پاکستان مسلم لیگ ریشن کے کوارڈی نیٹر اور سماجی کارکن علی دوست خان نے توقع ظاہر کی ہے کہ چترال کے نئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر منہاج الدین دیرینہ عوامی مسائل حل کرنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ سابق اے سی مستوج منہاج الدین کو اے ڈی سی چترال تعینات کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موصوف چترال کے مسائل، عوام کے مزاج، علاقے کی روایات اور ضروریات سے واقف ہیں۔ اس لئے وہ کسی غیر مقامی افسر کے مقابلے میں زیادہ دلچسپی لیں گے۔ انہوں نے بطور اسسٹنٹ کمشنر عوام کی جس طرح بے لوث خدمت کی ہے۔ اسے سب ڈویژن کے عوام نہیں بھولے۔ علی دوست نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی و آباد کاری، مون سون بارشوں کی صورت میں ممکنہ نقصانات کی پیش بندی ناگزیر ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال ان مسائل سے پہلے بھی آگاہ ہیں تو قع ہے کہ وہ اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لا کر پہلے کی طرح عوام کی خدمت کریں گے اور چترالی عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

Translate »
error: Content is protected !!