Chitral Times

23rd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گلگت اور مستوج کے درمیان چلنے والی پرانی نیٹکو بسوں کو تبدیل کیا جائے۔عوامی حلقے

July 15, 2017 at 11:44 pm

مستوج ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے عوام نے ناردرن ایریا ٹرانسپورٹ کمپنی اور گلگت بلتستان کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ گلگت اور مستوج کے درمیان چلنے والی مسافربسوں کی ناگفتہ بہ صورت حال کا فوری نوٹس لیا جائے ۔ نیٹکو بسوں پر سفر کرنے والے مسافروں نے تشویشن کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت اور چترال کے درمیان سروس دینے والی بسیں اپنی عمریں پوری کرچکی ہیں۔ مگر متعلقہ حکام متبادل گاڑیوں کی بندوبست کرنا تو دور کی بات وہ ان گاڑیوں کی مرمت کرنے سے بھی قاصر ہیں۔ مسافروں کا مذید کہنا تھا کہ ان بسوں کی ریگولر سروس سے نیٹکو کمپنی کو بھی خاطر خواہ آمدنی ہوتی ہے۔ مگر متعلقہ حکام حاصل شدہ آمدنی سے بیس فیصد بھی ان بسوں کی مرمت پر لگانے کیلئے تیار نہیں۔ گزشتہ دنوں پنجاب سے گلگت اور چترال کے درمیان سفر کرنے والے کامران اور آصف نے چترال ٹائمز کو بتایا کہ نیٹکو بس پر سواریارں اتنی زیادہ ہیں کہ بس کے اندر کئی افراد کھڑے ہوکر سفر کرنے کے ساتھ چھت پر بھی درجن سے زیادہ سواریاں بیٹھ جاتے ہیں جبکہ بس انتہائی دشوار گزار پہاڑی راستوں سے ہو تے ہوئے چترال یا گلگت پہنچ جاتی ہیں۔ مستوج کے رہائشی عزیز نے چترال ٹائمز کو بتایا کہ بعض دفعہ بس میں سیٹ تو درکنار کھڑے ہونے کیلئے بھی جگہ نہیں ملتی۔ مستوج کے دیگر عوام کا کہنا ہے کہ مستوج اور گلگت کے درمیان ایک بس چلانا ناکافی ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پورانی بسوں کی جگہ نئی گاڑیاں مہیا کرنے کے ساتھ مستوج اور گلگت کے درمیان کم از کم دو بسیں چلائی جائے۔ انھوں نے گلگت سے چترال تک بس سروس کو توسیع دینے کا بھی مطالبہ کیاہے۔

Translate »
error: Content is protected !!