Chitral Times

23rd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نویں جماعت کے طلبہ ہمابتول اور نائرہ نور کا اعزاز

July 15, 2017 at 8:46 pm

طالبہ ہما بتول کا اعزاز
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) فر نٹیئرپبلک سکول اینڈ کالج چترال کی طالبہ ہما بتول دختر اسمار الدین منیجر خیبر بینک چترال برانچ نے نویں جماعت کے امتحان میں 512نمبر لیکر ضلع بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔ انھوں نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالیٰ کی مہربانی، والدین کی دعاؤں ، اساتذہ کی رہنمائی اور اپنی انتھک محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
طالبہ نائرہ نور کا اعزاز
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) قطیبہ پبلک سکول چترال کی طالبہ نائرہ نور دختر یعقوب نظار سپرنٹنڈنٹ ایگریکلچر آفس چترال نے نویں جماعت کے امتحان میں 494نمبر لیکر اپنے سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔ انھوں نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالیٰ کی مہربانی ، والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی بہترین رہنمائی کا ثمر قرار دیا ہے ۔

Translate »
error: Content is protected !!