Chitral Times

23rd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ریسکیو 1122کے مختلف اسامیوں کے امیدواروں کی فزیکل ٹیسٹ کیلئے دوبارہ تاریخ مقرر

July 15, 2017 at 8:29 pm

ریسکیو 1122کے مختلف اسامیوں کے امیدواروں کی فزیکل ٹیسٹ کیلئے دوبارہ تاریخ مقرر ۔۔عبد الاکرم

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکر م خان نے ریسکیو 1122میں مختلف اسامیوں پر تقرری کے لئے ان امیدواروں کو اطلاع دی ہے جوکہ گزشتہ دنوں منعقدہ فزیکل ٹیسٹ میں کسی وجہ سے شریک نہ ہوسکے تھے ۔ ڈائرکٹر جنرل ریسکیو 1122کی طرف سے موصولہ احکامات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاہے کہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ، اسٹیشن ہاؤس انچارج، کنٹرول روم انچارج، آفس سپرنٹنڈنٹ ، اڈیو ویڈیو کیمرہ مین، آفس اسسٹنٹ ، اکاونٹس اسسٹنٹ کو 24جولائی کے دن، ڈرائیونگ سپروائزر، ٹرانسپورٹ مینٹیننس انسپکٹر، کمپیوٹر ٹیلی وائرلیس اپریٹر، لیڈ فائر ریسکیور، وائر لیس ٹیکنیشن، شفٹ انچارج ، ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن کو 25کے دن ، ڈرٹ ریسکیور، سینیر اسٹور کیپر کو 26جولائی کے دن، فائر ریسکیور، سیکیورٹی گارڈ، ڈرائیور، آٹو ٹیکنیشن، اپرٹیر ہیوی مشنری، ایچ ٹی وی ڈرائیور 27جولائی ، الیکٹریشن،سیکیورٹی انچارج، اسٹور کیپر، ہیلپر ہیوی مشنری، ایل ٹی وی ڈرائیور28جولائی کو ، آفس اٹینڈنٹ ، سویپر ،پلمبر، گارڈنر29جولائی کو پشاور سپورٹس کمپلیکس فٹ بال گراونڈ میں صبح 7بجے اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔

Translate »
error: Content is protected !!