Chitral Times

23rd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اسلام آباد، چترالی طالب علموں قاضی حامد اللہ اورفرقان اللہ کا اعزاز

July 15, 2017 at 6:02 pm

 

چترالی طالب علم قاضی حامد اللہ کا اعزاز
اسلام آباد ( چترال ٹائمز رپورٹ ) فیڈ ریل بورڈ کے تحت ہونے والے نویں کلاس کے سالانہ امتحانات2017 میں قاضی حامد اللہ ولد دُ ر ولی خان ساکنہ با لیم لاسپور نے 467/510 (92%)نمبر لے کر الائیڈ سکو ل اسلام آباد میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔وہ اپنے سکول میں نہایت ہی ذہین طلبہ شمار کیا جاتا ہے۔اس کے تعلیمی کیرئیر شروع ہی سے نمایاں رہا ہے۔قاضی حامد نے اپنے بڑے بھائی قاضی شاہد اللہ کا ریکا رڈ بھی توڑ دیا ہے۔جس نے2013 میں فیڈ ریل بورڈ کے سالانہ امتحان میں 87% نمبر لے کر سکول میں ٹاپ کیا تھا۔
قاضی حامد نے اپنے اس شاندار کامیابی کو اللہ کی مہربانی، والدین کی دعا، رہنمائی، اساتذہ کی انتہاک کوشش اور اپنی محنت کا نتیجہ قرار دیا۔قاضی حامد مستقبل میں سی ایس ایس افیسر بن کر قوم کی خدمت کرنا چاہتا ہے۔

 

چترالی طالب علم فرقان اللہ کا اعزاز
اسلام آباد ( چترال ٹائمز رپورٹ ) فیڈ ریل بورڈ کے تحت ہونے والے نویں کلاس کے سالانہ امتحانات2017 میں فرقا ن اللہ ولد کرنل (ر) اکرام اﷲ خان ساکنہ با لیم لاسپور نے 472/520 (91%)نمبر لے کر آرمی پبلک سکول کاکول ایبٹ آباد میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔وہ اپنے سکول میں نہایت ہی ذہین طلبہ شمار کیا جاتا ہے۔
فرقان نے اپنے اس شاندار کامیابی کو اللہ کی مہربانی، والدین کی دعاوں، اساتذہ کی رہنمائی اور اپنی محنت کا نتیجہ قرار دیا۔فرقان مستقبل میں ڈاکٹر بن کر قوم کی خدمت کرنا چاہتا ہے۔

Translate »
error: Content is protected !!