Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انتقال پرملال ، محمد شریف خاں المعروف مشرف چاچا (آوی منڈاغ) انتقال کرگئے

شیئر کریں:

مرشد ! ہمارے ورثے میں کچھ بھی نہیں سو ہم۔۔۔
بے موسمی وفات کا دکھ چھوڑ جائیں گۓ۔۔۔

محمد شریف خاں المعروف مشرف چاچا (آوی منڈاغ) کوچ کر گۓ ۔۔۔
مرحوم اپنے نیک اخلاق ،انسانی خدمات ، اور خلوص کے لحاظ سے ایک مثالی انساں تھے۔۔
انہوں نے اپنی پوری زندگی ہمیشہ دوسروں کی خدمت ، اوروں کو خوش رکھنے میں صرف کی۔ وہ اس بستی کے واحد انساں تھے جنہوں نے 1952 کو روزگار کے سلسلے میں کراچی چلے گۓ اور کراچی کے ”مقبول “ فیکٹری میں ایک ادنا محنت کار کی حیثیت سے کام کا اغاز کیا ، اپنے پیشے میں بہت انتہائی محنت اور لگں کی وجہ سے کاریگر ثابت ہوے ، کافی عرصے تک اپنی کمپنی کے مزدور یونین کے صدر بھی رہیں ۔۔۔
اپنے فارغ وقت میں وہ سیلائ کے کام کرتے تھے۔۔
اللہ تعالی نے انہیں پانچ ہونہار بیٹوں سے نوازا تھا، ان میں سے ایک قابل انجینئر دوبئ میں اچانک انتقال کر گۓ ۔۔
چاروں بیٹوں میں تیں فارن ڈگری ہولڈرز ہیں۔۔ان میں دو اب بھی باہر کام کر رہے ہیں ، ایک ہونہار بیٹی بیرون ملک کام کر رہی ہیں۔۔۔
یہ سب کچھ آپ کی حلال کمائ اور نیک نیتی کا مرہون منت ہیں۔۔
پورا گاٶں اپ کی اچانک وفات پر نوہہ خوان ہے ۔۔۔
ہمارے خاندان کے ساتھ اس کے مراسم بہت گہرے تھے۔۔۔


افگں رضا
آوی ،اپر چترال


شیئر کریں: