Chitral Times

22nd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

AKRSP کے پراجیکٹMYHP(WASH) کے زیر اہتمام واش کوارڈنیشن کمیٹی کا قیام

July 13, 2017 at 7:27 pm

بونی (جمشید احمد)AKRSP کے پراجیکٹMYHP(WASH) کے زیر اہتمام wash co-ordition Committee کے قیام کے موضع پر گزشتہ روز مقامی ہوٹل بونی میں ایک نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں یو سی موڑکھو، کوشٹ، چرون کے عمائیدین لوکل نمایندے ممبر ضلع کونسل رحمت غازی، ممبر تحصیل کونسل سردار حکیم ٹی ایم او تحصیل مستوج دیگر نے شر کت کی۔ پروگرام کا اغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ فرید احمد ٹیم لیڈرMYHPپراجکٹ اے کے ار ایس پی نے مہمانوں کو خوش امدید کہا اور میٹنگ کی اعراض مقاصد بیان کی ۔حسین احمد نے WASH پراجکٹ کے progress شراکاء کے ساتھ شیر کی۔ ٹی ایم او تحصیل مستوج نے واش کمیٹی کے ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی اور اس کے اہمیت کے بارے میں بات کی۔ رحمت غازی ممبر ضلع کونسل نے اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہوئے اے کے ار ایس پی کے کاموں کو سراہا اور ممبران پر زور دیا کہ اپنے فنڈ صحت اور صفائی پر خرچ کریں۔ اخر میں اے سی سب ڈویثرن مستوج کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی اور یہ کمیٹی علاقے میں صحت صفائی کے کاموں کی نگرانی کریگی۔

Translate »
error: Content is protected !!