Chitral Times

16th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیر بلدیات کیطرف سے محمد حسین کو دی گئی خصوصی پیکیج سے 21 اسکیموں کی ٹینڈرنگ مکمل،

July 13, 2017 at 9:28 pm

وزیر بلدیات کیطرف سے محمد حسین کو دی گئی خصوصی پیکیج سے 21ترقیاتی اسکیموں کی ٹینڈرنگ مکمل،
چترال (شاہ مراد بیگ سے ) سینئر صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان کی طرف سے لوٹ کوہ سے ضلع کونسل کے رکن محمد حسین کو دی گئی دوکروڑرو پے کی خصوصی پیکج کے تحت 21 ترقیاتی منصوبوں کی ٹنڈرنگ کاکام شفاف طریقے سے طے پاگئے جس میں محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈیویلپمنٹ کے رجسٹرڈ ٹھیکہ داروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ٹینڈرنگ کے کام کی نگرانی ممبر ضلع کونسل محمد حسین نے کی جبکہ ترقیاتی منصوبہ جا ت میں روڈ، جیپ ایبل اور پیدل پلوں کے سکیم شامل تھے جن کی شدت سے ضرورت محسوس کی جارہی تھی ۔ اس موقع پر ٹینڈرنگ کی مانیٹرنگ کے لئے موجود میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے لوٹ کوہ جیسے پسماندہ علاقے کی ترقی کے لئے خصوصی پیکج دینے پر سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان کا علاقے کے عوام کی طرف سے خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال جشن گبور کے موقع پر عوام سے کیا ہوا وعدہ انہوں نے پورا کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ علاقے میں پلوں اور سڑکوں کی انفراسٹرکچر کی شدید کمی تھی جبکہ کسی بھی حکومت نے اس کمی کو پورا کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا اور یہی وجہ ہے کہ عنایت اللہ خان نے لوٹ کوہ کے عوام کا دل جیت لیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس علاقے کے لوگ کسی کا احسان نہیں بھولتے اور وہ بھی اپنا وعدہ نبھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

Translate »
error: Content is protected !!