Chitral Times

23rd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بونی میں خاتون نے دریاء میں چھلانگ لگاکر خود کشی کر لی ، ایک ہفتے میں تیسرا واقعہ

July 13, 2017 at 11:13 am

بونی( نمائندہ چترال ٹائمز)تفصلات کے مطابق گزشتہ دن بونی میں جوان سال شادی شدہ خاتون تورکھو شوتخار سے تعلق رکھنے والا افسر خان حال بونی کی بہو مسماۃ س ب زوجہ سکندر خان نے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی کی وجہ سے دریا مستوج میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی ہے بتایا جاتا ہے کہ بعد میں خاوند سکندر نے بھی دریا میں چھلانگ لگاکر خود کشی کر نے کی کوشیش کی جسے مقامی لوگوں نے دریا سے نکال لیا تاہم پولیس مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروغ کررہی ہے۔یادرہے کہ ایک ہفتے کے اندر خودکشی کا یہ تیسرا واقعہ ہے ۔ پہلا واقعہ چترال بلچ کے مقام پر آیا جہاں میٹرک کے امتحان میں کم نمبر آنے پر نویں جماعت کی طالبہ نے دریائے چترال میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ جس کی لاش بعد میں ایون کے مقام سے برآمد کرکے سپرد خاک کردیا گیا ۔ اسی طرح کا ایک اور واقعہ گرم چشمہ کے مقام پربھی پیش آیا ۔ جہاں میٹرک کی طالبہ نازیہ نے بھی کم نمبر آنے پر دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ جبکہ ایک ماہ کے اندر بونی میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔ انسانی حقو ق خاصکر خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والے اداروں کا چاہیے کہ وہ اس فعل کی روک تھام کیلئے کچھ پریکٹیکل کام کریں۔

Translate »
error: Content is protected !!