Chitral Times

16th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لیبر یونین ضلع چترال کا اجلاس، عبوری کابینہ تشکیل دیدی گئی ، شکیل احمد صدر مقرر

July 12, 2017 at 9:38 pm

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) لیبر یونین ضلع چترال کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت نظام الدین منعقد ہوا۔ جسمیں لیبرز کو درپیش مسائل پر غو ر کیا گیا ۔ اور اسمیں لیبر یونین کے عہدیداروں جو کہ پشاورسے آکر ریسٹ ہاوس دنین میں میٹنگ کیں تھی ۔اور ایک با لکل نا مناسب اور بچوں جیسا فیصلہ کر کے چلے گئے کو بھی زیر بحث لایا گیا اور میٹنگ میں یہ فیصلہ ہوا کہ مستقبل قریب میں چترال کے اندر لیبر یونین کے انتخا با ت کرائے جائیں گے اور ایک با قا عدہ کا بینہ تشکیل دی جائے گی ۔ نئے صدر کے انتخا ب تک ایک عبوری کا بینہ تشکیل دیا گیا جو کہ لیبر سے متعلق امور سر انجا م دے گا۔ نیزپشاورسے آئے ہوئے یونین کے نمائندوں نے جوغیر سنجیدگی کا مظا ہر ہ کیا اسکا سختی سے نو ٹس لیا گیا۔اجلاس میں جن عبوری نمائندوں کی تقرری کی گئی ا ن میں شکیل آحمدصدر ،محی الدین نائب صدر ، سلیم عباس سیکریٹری ،چیئر مین نظا م الدین،سیف القا د ر فائنانس سیکریٹری، جاوید آ حمدپر یس سیکر یٹری اورحکیم محمدوائس چیئر مین شامل ہیں۔

Translate »
error: Content is protected !!