Chitral Times

17th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی وزیر خوراک قلندر خان لودھی دو روزہ دورے پر چترال پہنچ گئے ہیں۔

July 12, 2017 at 10:29 pm

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) صوبائی وزیر خوراک قلندر خان لودھی دو روزہ دورے پر چترال پہنچ گئے ہیں۔ گزشتہ دن ڈی ایف سی آفس چترال کے زیر تعمیر عمارت کا افتتاح اور معائنہ کیا۔ تعمیراتی کام پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹھیکہ دار اور متعلقہ محکمہ کو کام معیار کے مطابق کرنے کی ہدایت کی ۔اس موقع پر گزشتہ سال کے زلزلے میں خستہ حالی کا شکار گرین گودام زرگراندہ کو دوبارہ تعمیر کرنے کی یقین دہانی کی ۔ صوبائی وزیر نے پی آر سی دنین میں گندم اسٹاک کا معائنہ کیا۔ اور ساتھ دنین کے مقام پر نو تعمیر شدہ فلور مل کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری فوڈ، دیگر حکام اور اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدا لاکرم بھی ان کے ہمراہ تھے ۔صوبائی وزیر سب ڈویژن مستوج کے ہیڈ کوارٹر بونی اور مستو ج کے گوداموں کا بھی معائنہ کرینگے۔

 

 

Translate »
error: Content is protected !!