Chitral Times

21st August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈیزل کے نرخ میں اضافے کے بعد گاڑیوں کیلئے نئے نرخ نامے مقرر ۔پشاو ر چترال 475روپے

July 11, 2017 at 9:53 pm

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کے نرخ میں اضافے کے بعد 79.90 (80روپے) فی لیٹر مقرر ہونے کے بعد صوبے کے مختلف شہروں کے مابین ڈیزل سے چلنے والی مسافر بردار گاڑیوں کے لئے نئے نرخ نامے مقرر کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فلائننگ کوچز اور منی بسیں 0.95پیسے فی کلو میٹر فی مسافر کے حساب سے کرایہ وصول کریں گی جبکہ اے سی بسیں1.12روپے ،عام بسیں0.80پیسے اور لگژری بسیں 0.90پیسے فی کلو میٹر فی مسافر کرایہ وصول کریں گی۔سیکرٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا پشاور کے دفتر سے جاری ہونے والے نئے نرخنامے کے مطابق پشاور سے کوہاٹ کے لئے فلائنگ کوچز؍منی بسیں 62روپے،اے سی بسیں75روپے ،عام بسیں52روپے اور لگژری بسیں 55روپے کرایہ وصول کریں گی۔اسی طرح پشاور بنوں کے لئے فلائنگ کوچز؍منی بسیں 185روپے،اے سی بسیں224روپے ،عام بسیں156روپے اور لگژری بسیں 175روپے ،پشاور سے ڈی آئی خان کے لئے فلائنگ کوچز؍منی بسیں 319روپے،اے سی بسیں386روپے ،عام بسیں268روپے اور لگژری بسیں 302روپے ،پشاور سے ہری پورکے لئے فلائنگ کوچز؍منی بسیں 148روپے،اے سی بسیں179روپے ،عام بسیں125روپے اور لگژری بسیں 140روپے ،پشاور سے ایبٹ آبادکے لئے فلائنگ کوچز؍منی بسیں 183روپے،اے سی بسیں222روپے ،عام بسیں156روپے اور لگژری بسیں 173روپے ،پشاور سے مانسہرہ کے لئے فلائنگ کوچز؍منی بسیں 206روپے،اے سی بسیں250روپے ،عام بسیں173روپے اور لگژری بسیں 195روپے ،پشاور سے مردان کے لئے فلائنگ کوچز؍منی بسیں 55روپے،اے سی بسیں66روپے ،عام بسیں46روپے اور لگژری بسیں 52روپے ،پشاور سے مالاکنڈ کے لئے فلائنگ کوچز؍منی بسیں 112روپے،اے سی بسیں135روپے ،عام بسیں94روپے اور لگژری بسیں 106روپے ،پشاور سے تیمر گرہ کے لئے فلائنگ کوچز؍منی بسیں 168روپے، اے سی بسیں204روپے ،عام بسیں141روپے اور لگژری بسیں 159روپے ،پشاور سے مینگورہ کے لئے فلائنگ کوچز؍منی بسیں 163روپے،اے سی بسیں198روپے ،عام بسیں137روپے اور لگژری بسیں 155روپے ،پشاور سے دیرکے لئے فلائنگ کوچز؍منی بسیں 237روپے،اے سی بسیں287روپے ،عام بسیں200روپے اور لگژری بسیں 225روپے،پشاور سے چترال کے لئے فلائنگ کوچز؍منی بسیں 475روپے،اے سی بسیں575روپے ،عام بسیں400روپے اور لگژری بسیں 450روپے اور پشاور سے چارسدہ کیلئے فلائنگ کوچز؍منی بسیں 26روپے، اے سی بسیں31روپے ، عام بسیں 21روپے اور لگژری بسیں 24روپے مقرر کیا گیاکرایہ وصول کریں گی۔مزید برآں دینی مدارس،تعلیمی اداروں،نابینا و معذور افراد اور 60سال سے زائد عمر کے مسافروں کے لئے اصل کرایہ پر 50فیصد موجودہ رعایت جاری رہے گی جبکہ اگر ائیر کنڈیشنڈ گاڑیوں میں اے سی کام نہ کر رہا ہو تو پھر ان میں بھی ڈیلکس گاڑیوں کا کرایہ ہی وصول کیا جائے گا۔

Translate »
error: Content is protected !!