Chitral Times

22nd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ہز ہائینس پرنس کریم آغا خان کی ڈائمنڈ جوبلی کی مُناسبت سے بونی میں صفائی مُہم کا اہتمام

July 10, 2017 at 4:51 pm

بونی (جمشیداحمد)اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشواہز ہائینس پرنس کریم آغا خان کی ڈائمنڈ جوبلی کی مُناسبت سے لوکل کونسل بونی کے حلقے میں صفائی مُہم کا اہتمام کیا گیا۔ پریذیڈنٹ نامدار اسماعیلی لوکل کونسل بونی امتیاز عالم کی قیادت میں اس مُہم میں نوجوان ولنٹئیرز نے گاوں کے اندر گلی کوچوں سے لے کر سڑکوں، عبادت گاہوں، مارکیٹ ایریا اور ہسپتالوں کی صفائی کی۔ مُہم میں اے سی بونی محمد حیات شاہ، سابق ایم ایس چترال فیض الملک جیلانی اور ممبر تحصیل کونسل یو سی چرون سردار حاکم نے بھی شرکت کی۔

Translate »
error: Content is protected !!