Chitral Times

23rd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈائریکٹریٹ آف ریکلیمیشن اینڈ پروبیشن خیبر پختونخوا میں پوسٹوں کی دوبارہ درجہ بلندی

July 10, 2017 at 11:21 pm

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) مجاز حکام نے فوری طور پر ڈائریکٹریٹ آف ریکلیمیشن اینڈ پروبیشن خیبر پختونخوا میں مندرجہ ذیل پوسٹوں کی درجہ بلندی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر کی موجودہ پوسٹ گریڈ18سے گریڈ19 میں اور ڈپٹی ڈائریکٹر کی پوسٹ کوگریڈ17سے گریڈ18میں اپ گریڈ کر دی گئی ہے جبکہ پیرول؍پروبیشن آفیسرز کی 18پوسٹیں موجودہ گریڈ16سے گریڈ17میں اپ گریڈ اور بحیثیت سینئر پیرول؍سینئر پروبیشن آفیسرز،ری ڈیزائن کی گئی ہیں جبکہ اس طرح سے اپ گریڈ اور ری ڈیزائن ہونے والی پوسٹیں،ترقی کے طریقہ سے پر کی جائیں گی اورڈائریکٹریٹ آف ریکلیمیشن اینڈ پروبیشن میں پیرول؍پروبیشن آفیسرزکا انٹری پوائنٹ گریڈ16میں ہوگا۔ اس سلسلے میں سروس رولز میں ترمیم بعد میں کی جائے گی اس امر کا اعلان محکمہ داخلہ و قبائلی ا مور حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

Translate »
error: Content is protected !!