Chitral Times

23rd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ضلع ناظم کی سیلاب سے متاثرہ اوناچ یارخون کا دورہ ، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

July 10, 2017 at 11:18 pm

چترال ( محکم الدین) ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ نے سب ڈویژن مستوج کے سیلاب سے متاثرہ علاقہ اُوناوچ یارخون کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ممبر ڈسٹرکٹ کونسل مستوج غلام مصطفی اور ممبر ڈسٹرکٹ کونسل یارخون رحمت ولی اُ ن کے ہمراہ تھے ۔ بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے یارخون پہنچنے پر اُن کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ۔ کہ سیلاب سے اُوناوج یارخون کے لوگ سڑک بہہ جانے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں ۔ اور ہم نے اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ اداروں کو جلد آز جلد متاثرین تک ریلیف پہنچانے اور آمدورفت بحال کرنے کی ہدایت کی تھی ۔ اس پر متعلقہ ادارے نے آمدورفت بحال کرنے کا آغاز کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہمیں لوگوں کی مشکلات کا احساس ہے اور ہم اس سے غافل نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ قدرتی آفات گذشتہ چند سالوں سے چترال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ اس لئے ضرورت اس بات کی ہے ، کہ ہم کسی بھی ممکنہ آفات سے نمٹنے کیلئے انسانی بساط کے مطابق تیار رہیں ۔ خصوصا خطرات سے دوچار علاقوں میں اپنے تحفظ کیلئے قبل از وقت اقدامات کریں ۔ ضلع ناظم نے کہا ۔ کہ متاثرین کو خواراک کے مسائل سے دوچار نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ ہمارے لئے اپنے ہر ہر فرد کی جان نہایت قیمتی ہے ۔ انہوں نے کہا ،کہ خوراک کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں ۔ تاہم اُن کی کوشش ہوگی ۔ کہ آفات سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرنے کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن بھی اپنی خدمات کا آغاز کرے ۔ ضلع ناظم نے یقین دلا یا ۔ کہ سنیئر صوبائی وزیر عنایت اللہ اس علاقے کا دورہ کریں گے ۔ اور توقع ہے ۔ کہ وہ متاثرین کی مدد کیلئے ضرور کوئی اقدام اُٹھائے گا ۔ ضلع ناظم نے یارخون کے علاقہ گزین ، چپاڑی ، بانگ اور مستوج کے معروف مقامات سنوغر اور پرواک میں لوگوں سے خطاب کیا ۔ ممبران ڈسٹرکٹ کونسل غلام مصطفی ، رحمت ولی اور مقامی عمائدین نے ضلع ناظم کی طرف سے متاثرہ گاؤں اور سڑک کی وزٹ کرنے پر اُن کا شکریہ اداد کیا ۔

Translate »
error: Content is protected !!