Chitral Times

22nd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری ،65پروفیسروں کی اگلے گریڈ میں ترقی

July 10, 2017 at 11:31 pm

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں دو افسران کی تقرریوں و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر/ چیف انسٹرکٹر پراونشل سروس اکیڈمی ذوالفقار علی خان(بی پی ایس ۔19 ، پراسیکیوشن سروس) کو تبدیل کر کے بحیثیت ڈائریکٹر(لیگل) ای اینڈ اے ڈیپارٹمنٹ جبکہ سینئر پلاننگ آفیسر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ طارق خان (بی ایس۔19) کی ڈیپوٹیشن بنیاد پر بحیثیت ڈائریکٹر/چیف انسٹرکٹر پراونشل سروس اکیڈمی تقرری و تعیناتی کے احکامات جاری کئے ۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا۔
اسی طرح حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں ملاکنڈ ڈویژن میں اسسٹنٹ ٹو کمشنر(ریونیو؍جی اے) فرہاد اکرام قاضی (پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کو تبدیل کر کے ان کی خدمات مزید تعیناتی کیلئے محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کے حوالے کر دی ہیں۔اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔
مجاز حکام نے صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے 65 ایسوایٹ پروفیسروں کی بی ایس ۔19سے بی ایس۔20میں ریگولر بنیادوں پر ترقی کے احکامات جاری کئے ۔ ترقی پانے والے پروفیسرز ایک سال کی ازمائشی مدت پر ہونگے۔ مندرجہ بالا احکاما ت کی روشنی میں مندرجہ ذیل پروفیسروں کی تعیناتی کے احکاما ت بھی جاری کیئے ہیں۔ ان پروفیسروں میں جی پی جی سی نمبر 1ایبٹ آباد کے ایسوسی ایٹ پروفیسر لاء شاہد حسین عباسی کی بحیثیتِ پروفیسر آف لاء جی پی جی سی نمبر 1 ،جی پی جی سی نمبر1ایبٹ آباد کے ایسوسی ایٹ پروفیسر انگلش کی جی پی جی سی مانسہرہ میں بحیثیت پروفیسر انگلش،جی ڈی سی نمبر1ڈی آئی خان کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کیمسٹری نذیر احمد کی جی ڈی سی نمبر1 ڈی آئی خان میں بحیثیتِ پروفیسر کیمسٹری،جی ایس ایس سی پشاور کے ایسوسی ایٹ پروفیسراسلامیات /عربی ڈاکٹر شوکت اللہ کی جی ڈی سی شبقدر میں بحیثیتِ پروفیسر /پرنسپل جی ڈی سی شبقدر،جی ڈی سی کبل سوات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر باٹنی سراج احمدکی جی پی جی جے سی سوات میں بحیثیتِ پروفیسر باٹنی ، جی پی جی سی مردان کے ایسوسی ایٹ پروفیسرفزکس محمد ظاہر شاہ کی جی ڈی سی طورو مردان میں بحیثیتِ پروفیسر انگلش /پرنسپل، جی ڈی سی متھرا پشاور کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کیمسٹری مجاہد علی کی جی ڈی سی متھرا پشاور میں بحیثیتِ پروفیسر کیمسٹری ، جی پی جی جے سی سوات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر فزکس ریاض احمد کی جی پی جے سی سوات میں بحیثیتِ پروفیسر فزکس، جی ڈی سی خیر آباد (مردان) کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کیمسٹری کی جی پی جی سی تیمر گرہ میں بحیثیتِ پروفیسر کیمسٹری ، جی ڈی سی الپوری شانگلہ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اکنامکس اصغر خان کی جی ڈی سی الپوری شانگلہ میں بحیثیتِ پروفیسر اکنامکس /پرنسپل، جی ڈی سی میدان سوات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ممتاز حسین کی جی پی جی جے سی سوات میں بحیثیتِ پروفیسر کیمسٹری ، جی پی جی سی چارسدہ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر سٹیٹسٹکس محمد رضا شاہ کی جی پی جی سی چارسدہ میں بحیثیتِ پروفیسر سٹیٹسٹکس، جی ڈی سی ایس کے بالابنوں کے ایسوسی ایٹ پروفیسربیالوجی محمد حسن کی جی ڈی سی ایس کے بالا بنوں میں بحیثیتِ پروفیسر بیالوجی،جی پی جی سی نمبر1 ایبٹ آباد کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اردو مشتاق احمد کی جی پی جی سی مندیان ایبٹ آباد میں بحیثیتِ پروفیسر اردو، جی پی جی سی ہری پور کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اردو محمدسفیان کی جی ڈی سی لاسان نواب میں بحیثیتِ پروفیسر اردو/پرنسپل، جی پی جی جے سی سوات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر انگلش محمد سلیم کی جی پی جی جے سی سوات میں بحیثیتِ پروفیسر انگلش، جی پی جی سی مردان کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اردو محمد طارق جان کی جی پی جی سی مردان میں بحیثیتِ پروفیسر اردو ، جی ڈی سی بڈھ بیر کے ایسوسی ایٹ پروفیسر سٹیٹسٹکس عرفان اللہ کی جی ڈی سی ڈگر بونیرمیں بحیثیتِ پروفیسر میتیھس، جی پی جی سی مردان کے ایسوسی ایٹ پروفیسر میتھس اعزاز علی کی جی پی جی سی مردان میں بحیثیتِ پروفیسر میتھس ، جی پی جی سی نوشہرہ کے اسسٹنٹ پروفیسر پولیٹیکل سائنس محمد طارق کی جی ڈی سی تھانہ ملاکنڈ میں بحیثیتِ پروفیسر پولیٹیکل سائنس ، جی ڈی سی بڈھ بیر پشاور کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کیمسٹری مجاہد حسن کی جی پی جی سی صوابی میں پروفیسر کیمسٹری ، جی پی جی سی نمبر 1ایبٹ آباد کے ایسوسی ایٹ پروفیسر نعیم اختر کی جی پی جی سی ہری پور میں بحیثیتِ پروفیسر میتھس ، جی پی جی سی مندیان ایبٹ آباد کے ایسوسی ایٹ پروفیسر باٹنی اظہر محمود کی جی پی جی سی مندیان ایبٹ آباد میں بحیثیتِ پروفیسرباٹنی ، جی ایس ایس سی پشاور کے ایسوسی ایٹ پروفیسر زوالوجی سعید احمد کی جی ایس ایس سی پشاور میں بحیثیتِ پروفیسر زوالوجی ، جی ڈی سی تخت نصرتی کر ک کے ایسو سی ایٹ پروفیسر زوالوجی انچارج پرنسپل ملقیس خان کی جی ڈی سی تخت نصرتی کرک میں بحیثیتِ پروفیسر زوالوجی/ پرنسپل ، جی ڈی سی گل آباد دیر کے ایسوسی ایٹ پروفیسر پولیٹیکل سائنس انچارج پرنسپل محمد آیاز کی جی ڈی سی گل آباد دیر میں بحیثیتِ پروفیسر پولیٹیکل سائنس / پرنسپل ، جی ڈی سی کلاچی ڈی آئی خان کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اکنامکس / پرنسپل فرید اللہ کی جی ڈی سی نمبر 2ڈی آئی خان میں بحیثیتِ پروفیسر اکنامکس /پرنسپل ، جی پی جی سی مردان کے ایسوسی ایٹ پروفیسر سٹیٹسٹکس محمد ابرار کی جی پی جی سی مردان میں بحیثیتِ پروفیسر سٹیٹسٹکس ، جی پی جی سی ایبٹ آباد کے ایسوسی ایٹ پروفیسر سٹیٹسٹکس جمال شاہ کی جی ڈی سی ڈگر بونیر میں بحیثیتِ پروفیسر سٹیٹسٹکس،جی ڈی سی نمبر 2بنوں کے ایسوسی ایٹ پروفیسر پولیٹیکل سائنس میر امدادخان کی جی پی جی سی بنوں میں بحیثیتِ پروفیسر پولیٹیکل سائنس ، جی پی جی سی کر ک کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اجمل خان کی جی ڈی سی نمبر 1ڈی آئی خان میں بحیثیتِ پروفیسر میتھس ، جی پی جی سی نوشہرہ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر میتھس حجاب الرحمان کی جی ڈی سی پبی میں بحیثیتِ پروفیسر سٹیٹسٹکس ، جی پی جی سی چارسدہ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر میتھس مصور جان درانی کی جی پی جی سی چارسدہ میں بحیثیتِ پروفیسر میتھس اور جی پی جی سی کوہاٹ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کیمسٹری محمد یاسین کی جی پی جی سی کوہاٹ میں بحیثیتِ پروفیسر کیمسٹری تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کیا گیا۔

Translate »
error: Content is protected !!