Chitral Times

17th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بونی، آفات سے نمٹنے اور اس کی تیاری کے سلسلے میں یو ایس ایڈ پراجیکٹ کی تعارفی تقریب

July 10, 2017 at 5:16 pm

بونی ( نمائندہ چترال ٹائمز ) بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام آفات سے نمٹنے اور اس کی تیاری کے سلسلے میں امریکی عوام اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ برائے بین الاقوامی ترقی (USAID Small Grants and Ambassador’s Fund Program)کے ذریعے سے علاقہ ریشن ،پرواک ،آوی اور سنوغر میں ہونے والے پراجیکٹ کی تعارفی تقریب بونی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد کیا گیا۔ جس میں مہماں خصوصی اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن مستوج حیات محمد شاہ کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کے حکام،منتخب نمائندے ،BLSO کے بورڈ اف ڈائریکٹر کے ممبر،علاقے کے عمائدیں اور دیگر خواتیں و حضرات شرکت کئیں ۔تقریب کے آغاز میں منیجر BLSO شیر افضل نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ اس کے بعد پراجیکٹ کوارڈینٹر اختر الدیں نے پراجیکٹ کے اغراض و مقاصد ،ضروریات اور اس کی سرگرمیوں کے بارے میں شراکاء کو تفصیل سے آگاہ کیا ۔ انھوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کی کامیابی کا دارومدار آپ لوگوں بھرپور شرکت اور مدد کے بغیر ناممکن ہے۔ تقریب میں شامل مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر، ضلعی انتظامیہ کے حکام اور بیار لوکل سپورٹ آرگنائیزیشن کے بورڈ آف ڈاریکٹرز نے علاقے کی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے اس پروجیکٹ کی منظوری دینے پرUSAID Small Grants and Ambassador’s Fund Programکا شکریہ اداکےئے ۔ اس کے بعد شراکاء نے اپنے خیالات کے اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھرUSAID-SGAFPاورBLSO کاشکریہ ادا کئے اور اس پروجیکٹ کی انعقادکے دوران اپنی بھرپورمدد کی یقین دہانی بھی کی۔ ممبر تحصیل کونسل سردار حاکم ، شاہ ابوالمنصورایریا منیجر AKRSP ، عیدی علی ، شجاع الملک صاحب ناظم وولج کونسل سنوغر اور دیگر خواتیں و حضرات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آخر میں چیرمین BLSO سید سردار حسین شاہ مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔

Translate »
error: Content is protected !!