Chitral Times

17th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گیس پلانٹ تنصیب کے حوالے سے ایم این اے اور سوئی ناردرن گیس حکام کا دورہ سب ڈویثرن

July 9, 2017 at 5:59 pm

گیس پلانٹ تنصیب کے حوالے سے ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدیں اور سوئی ناردرن گیس کے حکام کا دورہ سب ڈویثرن مستوج
بونی ( جمشید احمد)ناردن سوئی گیس پلانٹ تنصیب کے حوالے سے ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدیں نے سب ڈویثرن مستوج کا دورہ کیا ان کے ہمراہ ناردن سوئی گیس کے اعلی حکام سنیر جنرل منیجر اعجاز احمد چودھری سنیر انجنیرصولت رشید لون، شہزادہ خالد پرویز دیگر موجود تھے.

مقامی ہوٹل بونی میں وریجون ،کوشٹ، چرون ،بونی کے عمائیدیں ، کونسلر اورُ پارٹی کارکنان سے خطاب کر تے ہوئے کہا انہوں نے کہ وفاقی حکومت چترال کی ترقی کے لیے آربوں روپے خرچ کر رہی ہے جس سے کئی بڑے منصوبوں میں کام جاری ہیں اور بعض مکمل ہو رہے ہیں جن کا وزیر اغظم پاکستان میاں محمد نواز شریف خود عنقریب افتتاح کر رہے ہیں ۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ بعض سیاسی مخالفین وفاقی حکومت کے منصوبوں کو اپنے کھاتے میں ڈال کر عوام کو بے وقوف بناکر اپنے لیے کریڈٹ لینے کی ناکام کوشیش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایم پی اے سردار حسین کے ساتھ میرا قریبی تعلق ہے ا نہوں نے وفاقی حکومت کے منصوبوں کوخاص کر تورکھو روڈ کی وفاقی حکومت کے مختص شدہ فنڈ کو اپنے کھاتے میں ڈال کر عوام کو مطمئن کر رہے ہیں اور دوسروں کو چلنچ کر رہاہے جس سے عوام بخوبی واقف ہیں اس منصوبے کی تمام ریکارڈ محکمہ سی این ڈبلیو کے پاس ہیں ہم کسی سے مقابلہ نہیں کریں گے سچے دل سے عوام کی خد مت کے لیے تیار ہیں اور عوام کا ہم پر مکمل اعتماد ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس لیے اوویر تاتریچ روڈ کو سروے کے لیے این ایچ اے کا حوالہ کیا گیاہے تاکہ صوبائی اور وفاقی حکومت کی منصوبوں کے درمیاں کوئی چبقلش پھر باقی نہ رہے انہوں نے بجٹ کا کتابچہ نکال کر وفاقی حکومت کے کاموں اور ترقیاتی منصوبوں سے حاضرین کو اگاہ کیا اور مطمئن کیا ۔گیس پلانٹ کے حوالے بات کر تے ہوئے انہوں نے کہا چترال کے کئی مقامات کے لیے گیس پلانٹ کے سروے کیے گئے ہیں ان میں چترال ،ایون، اور دروش کے لیے پلانٹ لگائے جارہے ہیں اس کے بعد بونی موڑکھو، کوشٹ پلانٹ لگا دیے جائیں گے اور یہ علاقہ بہت جلد پلانٹ کی افادیت سے مستفید ہونگے ۔

کمپنی کے سنیئرجنرل منیجر اعجاز احمد چودھری نے پلانٹ کے سلسلے میں حاضریں کو اگاہ کیا انہوں نے کہا کہ بہت جلد چترال کے عوام کو ایک سستی گیس یعنی لاہور اسلام اباد کے نرخ پر مہیا کی جائے گی جس سے اس علاقے کی ایندھن کا مسئلہ حل ہو جائے گا پلانٹ کے سلسلے میں ایم این اے کی کوشیشوں کو سراہا ۔ اس بعد میں پلانٹ لگانے کے مقام کا معائینہ کیا گیا اور علاقے کی وسعت کو دیکھتے ہوئے بونی موڑکھو کے لیے الگ الگ پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

Translate »
error: Content is protected !!