Chitral Times

21st August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شہزادہ سکندر الملک کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا خیر مقدم ۔۔عطا ء الرحمن

July 9, 2017 at 10:01 pm

مستوج ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پاکستا ن تحریک انصاف کے بانی رکن عطاء الرحمن عزیزنے سابق تحصیل ناظم مستوج شہزادہ سکندرالملک کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے انکی شمولیت سے علاقے میں پارٹی مذید مضبوط ہوگی۔ اپنے ایک اخباری بیان میں انھوں نے کہا کہ شہزادہ سکندر ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں ۔علاقے کے بڑوں کے ساتھ نوجوانوں میں بھی مقبول ہیں ۔انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ شہزادہ سکندر الملک پارٹی کو مذید مظبوط کرنے میں فعال کردار ادا کریں گے۔ انھوں نے علاقے کے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہزادہ سکندر کے ساتھ ملکر ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے عمران خان کا ساتھ دیں۔
یادرہے کہ شہزادہ سکندر الملک نے گزشتہ دنوں عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی مستوج آمد کے موقع پر پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ اس موقع پر شہزدہ سکندر کی درخواست پر وزیر اعلیٰ نے جشن شندور کے بعد مستوج ضلعے کی بحالی کا عندیہ بھی دیا ہے ۔

Translate »
error: Content is protected !!