Chitral Times

20th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سابق اکاونٹنٹ جنرل شہزادہ تیمورخسرونے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

July 9, 2017 at 10:15 pm

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ضلعی صدرپاکستان پیپلزپارٹی وممبرصوبائی اسمبلی اسلیم خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی ملک کی واحد نظریاتی پارٹی ہے جو شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے فلسفے پر عمل پیرا اور ان کے مشن کی تکمیل کے لئے کوشاں ہے۔ اتوار کے روز گرم چشمہ کے مقام پر ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے کارکن اور بھٹو کے چاہنے والے ان کی طاقت ہیں اور جو لوگ پارٹی چھوڑ گئے ہیں ان کے متعلق فکرمند نہیں ہونا چاہئیے کیونکہ ماضی میں جن لوگوں نے وفاداری تبدیل کی وہ تاریخ میں گم ہو گئے اور کوئی بھی ان کا نام بھی اب نہیں لیتا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے دور میں چترا ل میں بے شمارترقیاتی منصوبے مکمل ہوچکے ہیں چترال کے عوام آج بھی پیپلزپارٹی کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں چترال کی پسماندگی کومدنظررکھتے ہوئے یہاں کے عوام کوبنیادی سہولیت فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔ایم پی اے سلیم خان نے کہاکہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور چیف منسٹر و دیگر وزراء تین دنوں تک چترال میں ڈیرہ ڈالنے کے باوجود چترال کیلئے کچھ نہیں کیا۔ اور گذشتہ حکومت کے پراجیکٹ پر اپنی تختیاں لگاکر لوگوں کو بیوقوف بنانے کی مذموم کو شش کی۔ جبکہ عوام کو تمام حقائق کے بارے میں معلوم ہے۔انہوں نے کہاکہ کارکنوں کے جذبات کوسلام پیش کرتاہوں 2018کی عام انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی برسراقتدارآئے گی نہ صرف چترال میں بلکہ وقاق اورچاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی پی پی پی کے وزیراعظم ہوں گے چترال کے عوام انصاف کے دعوداروں کی اصلیت جان چکے ہیں مزیداس قوم کوبے قوف نہیں بناسکتے ۔سلیم خان نے مذہبی جماعتوں ،ڈسٹرکٹ حکومت اورایم این اے چترال کوتنقیدکانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سب گرم چشمہ آکربڑے بڑ ے دعویٰ کرتے ہیں مگرآج تک یہاں اُن کی طرف سے کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں ہوچکاہے یہاں آکرعوام کواُکسانے کی کوشش کرتے ہیں یہاں کے عوام اب سمجھ دارہوچکے ہیں اُن کی بہکاوے میں نہیںآئیں گے۔
اس موقع پر (ر)اکاونٹنٹ جنرل صوبہ خیبرپختونخوا شہزادہ تیمورخسرونے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکرتے ہوئے کہاکہ سلیم خان کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتاہوں کہ انہوں نے چترال کی تاریخ میں دومرتبہ کامیاب ہوکرچترالی عوام کی بے شمارخدمات کی ہے انہوں نے کہاکہ میں ایک ورکرکی حیثیت سے پی پی پی میں شامل ہوکرعوام کی خدمت کاجذبہ رکھتاہوں جب بھی پی پی پی برسراقتدار آئی ہے وہ چترال کی ترقی میں بے شمارمنصوبے تعمیرکئے ہیں ۔ا س موقع پر وادی لٹکوہ کے مختلف علاقوں سے وی سی چیئرمیں،کونسلر اوردیگرسینکڑوں افراد آل مسلم لیگ،عوامی نیشنل پارٹی ،پاکستان تحریک انصاف کوچھوڑکر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمو لیت اختیارکی۔پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمدحکیم ایڈوکیٹ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل،عالمزیب ایڈوکیٹ،شیرین خان ایڈوکیٹ،ممبرتحصیل کونسل خوش محمدگرم چشمہ،میردولہ جان ایڈوکیٹ،مختلف علاقوں کے وی سی چیئرمین ،نائب چیئرمین ،کونسلراورعلاقے کے عمائدین نے ایم پی اے سلیم خان پرمکمل اعتمادکااظہارکرتے ہوئے کہاکہ سلیم خان کی پارٹی سے وفاداری ،علاقی خدمات کودیکھ کردودفعہ ٹکٹ اوردومرتبہ ضلعی صدرات دی جس پرلٹکوہ کے عوام صوبائی ومرکزی قیادت کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں اوروعدہ کرتے ہیں کہ 2018 کی الیکشن میں قومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلی کے اُمیدواروں کویہاں کے عوام پی پی پی کے پلٹ فورم پر یکطرفہ ووٹ دے کرکامیاب کرکے اپناوعدہ پوراکریں۔

Translate »
error: Content is protected !!