Chitral Times

17th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مولانا خلیق الزمان کا گاڑی حادثہ میں اندوہناک اموات پر تعزیتی پیغام

July 8, 2017 at 10:10 pm

خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان کا گاڑی حادثہ میں اندوہناک اموات پر تعزیتی پیغام

خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان نے شوچ کے علاقے میں گاڑی ایکسیڈنٹ میں علماء کی موت کے جانکاہ حادثے پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔اندوہناک حادثہ جس میں ضلع چترال کی دو جید علماء کرام جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ ہمارے لئے بہت رنج و الم کا باعث ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ یہ ایسا غم ہے کہ بشارت الہی کے علاوہ کوئی چیز بھی اس کی شدت و سنگینی میں کمی نہیں کر سکتی ۔ اس حادثے پر صبرو ضبط سوگواران اور لواحقین کے غمزدہ قلوب پر بارش رحمت الہی کا ذریعہ ہے جو اس المناک واقعے پر سوگوار ہے۔
میں تمام سوگوار لواحقین خصوصاََاولاد،اساتذہ اور تمام رشتہ داروں کو محزون دل کی گہرائیوں سے تعزیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا گوہوں کہ انہیں اہل صبر کی بہترین جزا اور تسلی و رحمت عطافرمائیں ۔ مرحوم علماء کرام کو شہداء کے ساتھ محشور کرے ، اور زخمی علماء کرام کو شفائے کامل و عاجل اور صحت و عافیت عنایت فرمائیں۔آمین

منجانب؛ خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان

Translate »
error: Content is protected !!