Chitral Times

22nd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

حاجی محمد ظفر کی گاڑی حادثے میں جان بحق علماء کرام کے خاندانوں سے اظہار تعزیت

July 8, 2017 at 10:37 pm

معروف سماجی شخصیت حاجی محمد ظفر کی گاڑی حادثے میں جان بحق علماء کرام کے خاندانوں سے اظہار تعزیت
دوبئی ( نمائندہ چترال ٹائمز ) دوبئی میں مقیم چترال کے معروف سماجی شخصیت اور اورسیز چترال ویلفےئر ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر حاجی محمد ظفر نے گذشتہ روز تورکہو کے مقام پر حادثے میں جان بحق ہونے والے علماء کرام کیلئے مغفرت کی دُعا اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔اپنی ایک تعزیتی پیغام میں انھوں نے تمام متاثرہ خاندانوں سے اظہار افسوس کے ساتھ صبر کی تلقین کی ہے۔ اورضلعی انتظامیہ سے سڑکوں کی ناگفتہ بہہ حالت کا نوٹس لینے اور خصوصا تورکہو روڈ پر کام تیز کرنے کی اپیل کی ہے۔

Translate »
error: Content is protected !!