Chitral Times

22nd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

قاری فیض اللہ چترالی کی حادثے میں جان بحق علماء کرام کے خاندانوں سے اظہار تعزیت

July 7, 2017 at 11:06 pm

معروف عالم دین قاری فیض اللہ چترالی کی حادثے میں جان بحق علماء کرام کے خاندانوں سے اظہار تعزیت
چترال ( محکم الدین ) چترال کے معروف عالم دین اور ممتاز سماجی شخصیت قاری فیض اللہ نے گذشتہ روز تورکہو کے مقام پر حادثے میں جان بحق ہونے والے علماء کرام کیلئے مغفرت کی دُعا اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ جبکہ زخمیوں کو ہر قسم کی طبی سہولیات باہم پہنچانے کے سلسلے میں بھر پور تعاون کیا ہے ۔ قاری فیض اللہ کے قریبی ساتھی اور دست راست خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق لزمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔ کہ قاری موصوف کی طرف سے علاج معالجے کیلئے مناسب امدادی رقم زخمیوں کو دی گئی ہیں ۔ جن سے اُن کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی، انہوں نے کہا ۔ کہ زخمیوں کی جان بچانے کیلئے ہر قسم کی کو ششیں جاری ہیں ۔ اور قاری صاحب کی ہدایات کے مطابق علاج میں کوئی کمی نہیں آنے دی جائے گی ۔ واضح رہے ۔ قاری فیض اللہ چترال میں مصیبت و مشکلات میں مبتلا لوگوں کی مدد کرنے والے پہلی شخصیت ہیں ۔ جنہوں نے اب تک کروڑوں روپے مصیبت زدہ لوگوں میں تقسیم کئے ہیں ۔ اور فروغ تعلیم سے لے کر خوراک و پوشاک و مکانات کی تعمیر تک بلا امتیاز مذہب ورنگ ونسل چترال کے لوگوں کی مدد کر رہے ہیں ۔

Translate »
error: Content is protected !!