Chitral Times

20th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغا خان یونیورسٹی کراچی کے سلور جوبلی تقریبات کے آعاز کے حوالے سے تقریب

July 7, 2017 at 8:42 pm

چترال( چترال ٹائمز رپورٹ )پروفیشنل ڈیولپمنٹ سنٹر چترال میں انسٹیٹوٹ فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ آغا خان یونیورسٹی کراچی کے سلور جوبلی تقریبات کے آعاز کے حوالے سے ایک مختصر تقریب منعقد ہوئی۔ جسمیں پروفیشنل ڈیولپمنٹ سنٹر کے تمام اسٹاف کے علاوہ Disaster Risk Reduction and Resilience Education (DRRR)کورس کے شرکاء نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آغا خان یونیورسٹی کے گریجویٹ کرم علی نے کہا کہ اساتذہ کی تعلیم تربیت معاشرے کو رہنے کے قابل بنانے کے لئے انتہائی ضروری ہے اور یہی وجہ ہے کہ AKU-IEDپاکستان بھر سے اساتذہ کو دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق ایجوکیٹ کرنے کر رہا ہے۔ انھوں نے یونیوسٹی ہذا کے اپنے تعلیمی کئریر کو اپنی زندگی کی سنہری دور قرار دینے کے ساتھ ایک لائف چینجر بھی قرار دیا۔
عبدالحفیظ جو کہ PDCCمیں قدرتی افات سے اگاہی کے سلسلے میں دو ہفتے کے کورس میں شریک ہے نے ادارے کی خدمات کو سراہتے ہوئے حکومتی اور عیر حکومتی اداروں کوPDCC کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر چترال کی علمی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے پرزور دیا۔
پروگرام کے اخرمیں PDCC چترال کے ہیڈ ڈاکٹر ریاض حسین نے کہا کہ یہ مختصر تقریب سلور جوبلی تقریبات کا آغاز ہے جو کہ اگلے ایک سال تک جاری رہیں گے۔ انھوں نے مذید کہا کہ ہم اساتذہ کی تربیت کے زریعے چترال کی علمی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ AKU-IEDان پچیس سالوں میں ایم ایڈ، لیڈر شب ایجوکیشن میں ڈپلومہ اور پی ایچ ڈی کی کئی ڈگریز دے چکا ہے اور یونیورسٹی کے گریجویٹ پاکستان کے طول و عرض میں پھیل کر معاشرے کی ترقی میں موثر کردار ادا کررہے ہیں۔ انھوں نے نوجوان اساتذہ پر زور دیا کہ وہPDC چترال کی لائبریری میں اکر کتابوں سےاستفادہ کرکے اپنی علمی صلاحیتوں کو چار چاند لگائیں۔

Translate »
error: Content is protected !!