Chitral Times

16th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ایم ایس کے ہونہار طالب علم عدنان شریف چترالی کا اعزاز

July 6, 2017 at 10:17 am

پشاور(نمائندہ چتر ال ٹائمز )پشاور ماڈل سکول کے ہونہار طالب علم عدنان شریف نے پشاور تعلیمی بورڈ کے تحت ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحان میں 1022نمبر لے کر نمایاں پوزیشن حاصل کرلی۔ ان کا نتیجہ 93فیصد رہا۔ عدنان شریف نے اپنی شاندار کامیابی کواللہ تعالیٰ کی مہربانی، والدین کی دعاوں، اساتذہ کرام کی شفقت اور اپنی محنت کا مشترکہ نتیجہ قرار دیا۔انہوں نے میڈیکل کا شعبہ اختیار کرنے اور ڈاکٹر بن کر قوم کی خدمت کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ عدنان شریف کا تعلق چترال کے گاوں لون سے ہے اور وہ سینئر صحافی، روزنامہ آج کے کالم نویس اور جیو نیوز کے ایڈیٹر محمد شریف کے صاحبزادے ہیں۔

Translate »
error: Content is protected !!