Chitral Times

22nd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

استارو شوچ کے مقام پر گاڑی حادثے میں دو افراد جان بحق ، دو زخمی

July 6, 2017 at 10:38 pm

بونی (جمشید احمد) چترال شہر سے شاگرام تورکھو جانے والی جیپ کو استارو گاؤں کے قریب شوچ کے مقام پر حادثہ پیش آنے کی وجہ سے دو علمائے کرام جان بحق اور مزید دو علمائے دین شدید زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں داخل کردئیے گئے ہیں۔ چترال پولیس کے مطابق تورکھو شاگرام میں منعقدہ تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لئے چار علمائے دین مولانا غلام یوسف (ایون) ، مولانا حفیظ الرحمن (چمرکن)، قاری ذاکراللہ (بکرآباد) اور مولانا صہیب احمد (تریچ) چترال شہر سے جارہے تھے کہ استارو گاؤں کے قریب گاڑی بے قابو ہوکر سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں قاری ذاکراللہ اور مولانا صہیب احمد موقع پر جان بحق ہوگئے ۔ زخمیوں کو بونی میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد چترال ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ یادر ہے کہ بونی پولیس جائے حادثہ پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو نکالنے میں مدد کی ۔ جبکہ تی ایچ کیو ہسپتال بونی کے ایمبولینس میں فیول نہ ہونے کی وجہ سے موقع پر نہ پہنچ سکی ۔

Translate »
error: Content is protected !!