Chitral Times

16th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کاسب ڈویژن مستوج کادورہ عید پیکیج اور امدادی سامان تقسیم

July 3, 2017 at 6:22 pm

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ نے سب ڈویژن مستوج کا دورہ کیا ۔دورے کے پہلے روز کمانڈنٹ کرنل نظام الدین شاہ نے اوناوچ اور دوبار گاز کے سیلاب متاثرین میں امدای پیکیج تقسیم کیے ۔جن میں آٹا ،گھی ،خشک راشن،ترپال،ٹینٹ،سولر لائٹس،گرم کپڑے ،پینٹ شرٹ اور سکول بچوں کے لئے اسٹیشنری شامل تھے۔کرنل نظام الدین نے اس موقع پر پاکستان آرمی اور چترال سکاؤٹس کے طرف سے متاثرین کے ساتھ ہرقسم کی مکمل تعاون کا بھرپور یقین دلایا اورکہا کہ متاثرہ روڈ کے بحالی کے بعد یارخون اور بروغل کے عوام میں بھی امدادی سامان تقسیم کی جائیگی۔اس کے علاوہ مستوج،چنار،چونج،کارگن،بریپ،پاؤر،کھوتان لشٹ میں عید اور امدادی پیکیج تقسیم کی گئی اور اپر چترال کے دوسرے علاقوں میں امدادی سامان کی تقسیم کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں عوامِ علاقہ نے پاکستان آرمی اور چترال سکاؤٹس کے طرف سے کیے جانے والے خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیااور اُن کا شکریہ ادا کیا۔
کمانڈنٹ چترال کرنل نظام الدین شاہ نے سب ڈویژن مستوج کے دورے کے دوران لاسپور ویلی کے دورے کے بعد تحصیل تورکہو کے آخری علاقہ ریچ ویلی کادورہ کیا علاقے کے سو سے زیادہ خاندانوں میں راشن پیکیچزجس میں ترپال شیٹ،گرم سوٹ اورسکول کی بچوں میں اسٹیشنری تقسیم کئے۔اس کے بعد کمانڈنٹ چترال سکاوٹس نے موڑکہو کے دور دراز تریچ ویلی کا بھی دورہ کیا۔تریچ ویلیزمیں تریچ پائین، زوندران گرام،سینتچ،لونکوہ اور شاگورم کے 325خاندانوں میں راشن پیکیچز تقسیم کئے۔کمانڈنٹ چترال سکاوٹس نے پہلے بھی ان دور درارازعلاقوں کا دورہ کیاتھا۔اورعلاقے کے مسائل سے اگاہی حاصل کی تھی۔انہوں نے علاقے کے عوام سے پاک آرمی اور چترال سکاوٹس کی طرف سے اپنے ہرممکن تعاون کابھرپور یقین دلایا۔کمانڈنٹ چترال سکاؤٹ کرنل نظام الدین شاہ نے کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جرنل نذیر حسین بٹ اور جی او سی ملاکنڈ آرمی ڈوپڑن میجر جرنل علی امراعوان کی خصوصی ہدایت پر تحصیل تورکہو،لاسپورویلی اور تحصیل موڑکہو کے دور درارز علاقوں کے پچاس سے زاید جوانوں کو فرنٹیرکور میں بھرتی کرنے کی خوشخبری سنائی۔علاقے کے عوام نے پاکستان آرمی اور چترال سکاوٹس کو خراج تحسین پیش کئے۔چترال سکاوٹس چترال کے انتہائی پسماندہ اور دور دارز علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہے اوردوسرے علاقوں میں امدادی سامان تقسیم کی جائے گی۔

 

Translate »
error: Content is protected !!