Chitral Times

16th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈسٹرکٹ ناظم حاجی مغفرت شاہ کا گرم چشمہ کا دورہ

July 3, 2017 at 7:07 pm

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ نے کہا ہے کہ چترال میں رہائش پذیر تمام فرقے کے لوگ اپنی صدیوں پرانی بھائی چارے کے ماحول کو برقرار نہیں رکھیں گے ۔ تو خطے میں آنے والے حالات کی رو میں خس وخشاک کی طرح بہہ جائیں گے ۔ اور گمنامی کی چادر چترال کے لوگوں کو ڈھانپ لے گی ، ہمارا روشن مستقبل اُسی میں ہے ۔ کہ ہم ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کریں اور ایک دوسرے کا سہارا بنیں ۔کیونکہ لواری ٹنل کے کھلنے ،سی پیک روٹ کی تعمیر اور وسطی ایشائی ممالک کے ساتھ لنک ہونے کے بعد باہر سے بھاری سرمایوں کے ساتھ لوگ چترال کا رُخ کریں گے ۔ جن کا ہم باہمی اتحاد و اتفاق کے بغیر مقابلہ نہیں کر سکتے ۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز گرم چشمہ کے مقام پرابیگ میں لوگوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا مجھے بہت افسوس ہے ۔ کہ گذشتہ بیس تیس سالوں کے دوران لوگوں کے غلط فیصلوں کی بنا پر ایسے لوگ چترال پر مسلط ہوئے ۔ جن کا کام عوامی مفاد سے زیادہ اپنی تجورئیاں بھرنے اور کرپشن کو فرو غ دینے پر صرف ہوئے ، نتیجتا لوگ آج بھی مسائل کا بُری طرح شکار ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے ۔ ایسے میں ہم ایک دوسرے کے شانہ بشانہ متحد ہو کر ہی ان بد عنوان لوگوں کو شکست دے سکتے ہیں ۔ ممبر ڈسٹرکٹ کونسل پرابیک محمد حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ آپ نے اس علاقے سے کرپٹ لوگوں کو بھگانے کیلئے مجھ پر اعتبار کیا ۔ میں نے جو وعدے کئے تھے ۔ اُن کو حل کرنے میں اللہ پاک نے میری مدد کی ۔ محمد حسین نے کہا ۔کہ میں نے چار سالوں کے دوران چار کروڑ روپے بحیثیت ممبر ڈسٹرکٹ کونسل یوسی پرابیگ پر خر چ کئے ۔ اس موقع پر عوام نے ہاتھ اُٹھا اُٹھا کر ان کی گواہی دی ۔ اور مستقبل میں بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔ قبل ازین ویلج ناظم سلطان خان معروف شخصیت اور سوشل ورکر سلطان مراد اور دولہ خان نے خطاب کرتے ہوئے ممبر ڈسٹرکٹ کونسل محمد حسین اور ضلع ناظم کے کاموں کی تعریف کی ۔ اور مزید توجہ کا مطالبہ کیا ۔

Translate »
error: Content is protected !!