Chitral Times

23rd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان دو روزہ دورے پر چترال پہنچ گئے

July 3, 2017 at 8:23 pm

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان دو روزہ دورے پر بذریعہ ہیلی کاپٹر چترال پہنچ گئے ۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی جہانگیر ترین بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔ پبلک ہیلتھ ، انفارمیشن کے صوبائی وزیر شاہ فرمان اور منسٹر ایجوکیشن عاطف خان نے چترال ایر پورٹ پر اُن کاا ستقبال کیا ۔ ۔ جو پیر کی صبح بذریعہ ہیلی کاپٹر چترال پہنچ چکے تھے ۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی آمد منگل کے روز متوقع ہے ۔ تحریک انصاف کے قائدین منگل کے روز 69 میگاواٹ لاوی ہائیڈل پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے ۔ اور چترال گورنر کاٹیج میں پارٹی کارکنوں سے ملاقات کریں گے ۔ اور اُن کے مسائل سنیں گے ۔ چترال میں کئی اہم شخصیات کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے امکانات ہیں ۔

Translate »
error: Content is protected !!