Chitral Times

18th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بونی میں کم عمر پولو ٹیموں کے درمیان پولو کا دلچسپ مقابلہ

July 3, 2017 at 9:04 pm

بونی ( جمشید احمد)پولو بادشاہوں کا کھیل اور کھیلوں کا بادشاہ ہے جس کی اہمیت اورشہرت چترال میں صدیوں پرانی ہے اس کی وجہ سے چترال کو بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل ہے چترال اور سب ڈویژن مستوج میں ہر وقت پولو کے کھیل کھیلے جاتے ہیں مہنگائی اور نفسہ نفسی کی اس جدید دور میں یہاں کے پولو کے کھیلاڑی اپنے شوق کے خاطر لاکھوں روپے خرچ کر کے اپنے لیے اچھے سے اچھے گھوڑوں کا انتخاب کر تے ہیں اورگھوڑے پالتے ہیں اور مقابلوں میں جا کے بہترین کھیل پیش کر تے ہیں اور علاقے اور ملک کا نام بھی روشن کر تے ہیں بزرگ کھیلاڑیوں کی طرح چترال میں نوجوان انڈر سولہ بھی اپنے عمر کے مطابق بہتریں پولو کھیل کھیلتے ہیں اورنو عمری میں کھیل سیکھ کر شندور اور دوسرے بڑے مقابلوں میں حصہ لیتے ہیں اور نام پیدا کر تے ہیں یہاں کے نوجواں کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کو ئی کمی نہیں ہے البتہ ان کی بہتر تر بیت اورحکومتی سطح پر سر پرستی کی اشد ضرورت ہے ۔کم عمر نوجوان کھلاڑیوں کی شوق کو مد نظر رکتھے ہو ئے گذشتہ دن بو نی میں پولو ایسو سی ایشین کے نایب صدر جمیل احمد لال کے زیر اہتمام پولو گراونڈ بو نی میں نو عمر انڈر سولہ کے درمیان پولو کا ایک نمائیشی میچ ینگ اسٹار ڈوک اور ینگ اسٹار لشٹ ڈوک کے مابین کھیلا گیا ینگ اسٹار ڈوک الیون نے ینگ اسٹار لشٹ ڈوک کو صفر کے مقابلے میں تین گولوں سے شکست دی ینگ اسٹار لشٹ ڈوک کے ٹیم میں معروف صحافی محمد علی مجاہد کے فرزندفیضان علی نے بہتریں کھیل پیش کی اور پولو ایسو سی ایشن کی نائیب صدر جمیل احمد لال کی طرف سے انعات بھی حاصل کی شائیقن نو عمر کھلاڑیوں کی بہتریں کھیل سے لطف اندوز ہوئے ۔

Translate »
error: Content is protected !!