Chitral Times

16th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یارخون ویلی میں گندم کی دستیابی کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے۔۔ سردارحسین

June 29, 2017 at 10:41 pm

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ) ایم پی اے چترال سید سردار حسین نے محکمہ فوڈ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ میڈیا سے ایک مختصر خطاب میں انہو ں نے کہا ۔ کہ میں نے خوزہ خیلہ کے سٹاک صاف گندم چترال کو فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی ۔ لیکن افسوس کا مقام ہے کہ متعلقہ ٹھیکہ دار نے ہدایت پر عمل نہ کرتے ہوئے ناقص گندم سپلائی کی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ حد تو یہ ہے کہ گندم کو بوری کی بجائے پلاسٹگ بیگ میں بند کرکے باون اور ترپن کلوگرام کا وزن ظاہر کرکے بغیر تول کے فروخت کیا جاتا ہے ۔ جو صفائی کے بعد پینتیس کلوگرام گندم بھی نہیں بچتا ۔ انہوں نے کہا ہے ۔ کہ عوام کے ساتھ یہ دھوکا فوری طور پر بند کرکے وزن کے ساتھ صاف گندم لوگوں کو مہیا کیا جائے اورمتعلقہ ٹھیکہ دارکے خلاف فوری انکوائری کرکے اُن کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔ درین اثنا ایم پی اے نے اُناوج نالے کے سیلاب سے سڑک کی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اور کہا ہے ۔ کہ لوگوں کو آمدورفت کی سہولت دینے کیلئے پیدل راستے کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے محکمہ فوڈ کو علاقے میں خورا ک کی شارٹیج دور کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

Translate »
error: Content is protected !!