Chitral Times

16th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس نے عید کے موقع پر مستحق افراد میں عید پیکج تقسیم کی۔

June 28, 2017 at 2:13 pm

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل نظام الدین شاہ نے عید کے پہلے روز لوٹکو ہ کے پسماندہ علاقوں ایژ،بیشقیر پائین اوربیگوشٹ کادورہ کیا۔جہاں پراُنہوں نے علاقے کے مستحق افراداوربچوں میں راشن پیکیج (دال،چینی،چائے،خشک دودھ وغیرہ)سولرلائٹ،سلیپنگ بیگ،ترپال،جبکہ بچوں میں عیدکے کپڑے،پینٹ شرٹ،جوتے،اسٹیشنری(کاپی ،پنسل،ربڑ) اور مٹھائیاں وغیرہ تقسم کی۔علاقے کے عوام نے خوشی اور ہر مشکل مرحلے میں عوام کے ساتھ ہرممکن مدد کرنے پر پاک آرمی اور چترال سکاؤٹس کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

 

Translate »
error: Content is protected !!