Chitral Times

22nd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دروش، دو افراد کا ایک ساتھ خود کشی

June 28, 2017 at 7:34 pm

چترال ( محکم الدین ) دروش کے مقام وارڈپ میں دو افراد نے ایک ساتھ دریائے چترال میں چھلانگ لگا کر خود کُشی کر لی ۔ دروش پولیس کے مطابق خودکُشی کرنے والے لڑکے کا نا م انیس احمد ولد میرزہ محمد ساکن مولدہ چترال حال کورو ایون اور لڑکی کی شناخت مسماۃ ( ف) دختر ظفرالدین ساکن جنجریت کے نام سے کی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق خود کُشی کرنے سے پہلے گاوں کے لڑکوں اور اس جوڑے کا اپس میں جھگڑا ہوا ۔ اور گاوں کے لڑکوں نے اُن کی موبائل چھین لی ۔ جس پر لڑکی نے بہت منت سماجت کی تاہم موبائل واپس نہ کرنے پر لڑکی نے قریب ہی بہنے والی دریائے چترال میں چھلانگ لگا کر خودکُشی کر لی ۔ جس پر اُس کے ساتھی لڑکے سے بھی رہا نہ گیا ۔ اور انہوں نے بھی یہی راستہ اختیار کیا ۔ ذرائع کے مطابق مسماۃ ( ف) کی منگنی ہو چکی تھی ۔ جبکہ انیس احمد جو ایون میں اہنے ننہیال میں رہ کر ٹیلرنگ کا کام کرتا تھا ۔ شادی نہیں ہوئی تھی ۔ پولیس کے مطابق خود کُشی کی جگہ پر ایک شناختی کارڈ ملی ہے ۔ جو انیس احمد ولد میرزہ محمد کی ہے ۔ پولیس نے اُس گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا جس میں سوار ہو کر یہ جوڑا وارڈپ کے مقام پر پہنچے تھے ۔ دونوں کی لاشوں کی تلاش بھی جاری ہے

Translate »
error: Content is protected !!