Chitral Times

22nd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نجی تعلیمی ادارے گرمیوں کی چھٹیوں میں سکولوں کو بند رکھیں۔ڈائریکٹر ریگولیٹری اتھارٹی

June 24, 2017 at 10:22 pm

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) محکمہ تعلیم صوبہ خیبر پختونخوانے گورنمنٹ اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کیلئے گرمیوں کی چھٹیوں کا نوٹفیکشن جاری کردیاہے ۔ جس کے مطابق میدانی علاقوں میں 27مئی سے 31اگست 2017تک جبکہ پہاڑی علاقوں میں یکم جولائی سے 31جولائی تک چھٹیاں ہونگے۔ اعلامیہ میں سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ تمام گورنمنٹ اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے شیڈول کے مطابق چھٹی اور حاضری کریں گے۔
دریں اثنا پشاور بورڈ کے ڈائریکٹر ریگولیٹری اتھارٹی کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں نجی تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض نجی تعلیمی ادارے بھاری ٹیوشن اور ٹرانسپورٹ فیسیں وصول کرتے ہیں۔ جوکہ غریب طلباو طالبات کیلئے اور والدین کیلئے ناقابل برداشت ہے ۔لہذا یہ سلسلہ فوراََ بند کیا جائے۔مزید براں محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کے حکم کے مطابق موجودہ شدید گرمی کی لہر وجہ سے تمام تعلیمی اداروں کو چھٹیوں کا آرڈر جاری ہوچکا ہے ۔ جبکہ بعض نجی ادارے مذکورہ ہدایات کو پس پشت ڈالکر ان گرمیوں میں بچوں کو سکولوں میں زبردستی بلوارہے ہیں۔ لہذا ایک دفعہ پھر نجی تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کی روسے مقررہ تاریخوں میں سکولوں کو بند کیا جائے۔ اگر کوئی بھی نجی تعلیمی ادارہ جوکہ پشاور بورڈ سے الحاق شدہ ہو اور ان ہدایات پر عمل نہ کرے تو ایسے اداروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ اور بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائیگا۔

Translate »
error: Content is protected !!