Chitral Times

16th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبر پختونخوا حکومت کی عیدالفطر کے موقع پر تعطیلات کا اعلان۔

June 24, 2017 at 4:02 am

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ )حکومت خیبر پختونخوا نے عید الفطرکے موقع پر 26 ،27 اور 28 جون2017 (پیر ، منگل اور بدھ) کو عام تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔اس امر کا اعلان محکمہ انتظامیہ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جمعہ کے روز جاری کردہ ایک مراسلے میں کیا گیا -دریں اثنا

حکومت خیبر پختونخوا کے اعلامیے کی پیروی کرتے ہوئے مجاز حکام نے حکم دیا ہے کہ 26،27اور28جون کو عید الفطر کی تعطیلات کے دوران بھی پانی کی فراہمی اور نکاسی کے امور سے متعلق عملہ کے اراکین اپنے فرائض منصبی ادا کریں گے تاکہ ایزنشل سروسز ایکٹ 1958کے تحت اعلان شدہ ضروری خدمات کی پشاور کے لوگوں کو پانی کی فراہمی بشمول نکاسی ، صفائی اور کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کی خدمات یقینی بنائی جاسکیں۔اس امر کا اعلان واٹر اینڈ سنیٹیشن سروسز پشاور(WSSP) کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

اسی طرح عید الفطر کے موقع پر پشاور ہائی کورٹ پشاور،اس کی شاخیں اورخیبر پختونخوا میں واقع تمام ماتحت عدالتیں، 24جون سے 28جون2017ء(ہفتہ تا بدھ) عید کی تعطیلات کے سلسلے میں بند رہیں گی۔اس امر کا اعلان پشاور ہائیکورٹ پشاور کی جانب سے جاری کئے گئے ایک حکم نامے میں کیا گیا۔

Translate »
error: Content is protected !!