Chitral Times

21st August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تقدیرہ خان کی دوبئی میں جنرل مشرف سے ملاقات، پارٹی امور پر تبادلہ خیال

June 24, 2017 at 4:19 am

اسلام آباد ( چترال ٹائمز رپورٹ )تقدیرہ خان جنرل سیکرٹری APMLویمن ونگ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ میر ے حالیہ دورہ دبئی میںAPMLکے چیئرمین سید پرویز مشرف سے ان کی رہائش گاہ پر ایک خصوصی میٹنگ ہوئی جس میں چترال اورKPKسے وابستہ اہم سیاسی اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ چترال میں پارٹی کی پوزیشن اور مختلف پارٹی امور پر ایک تفصیلی گفتگو ہوئی ۔جس میں APMLکے وفادار کارکنوں کی کاوشوں کو سراہا گیا اور وہ شرپسند عناصر جو پارٹی کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں اور پارٹی میں انتشار کی سیاست کو فروغ دیکر دوسری پارٹیز کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ان سے بھی آگاہ کیا گیا اور وہ تمام شر پسند عناصر اپنے عزائم میں یقینی طور پر ناکام ہونگے۔ انھوں نے مذید کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سے جو لوگAPMLمیں شامل ہوئے ہیں ان کو بھی خوش آمدید کہتی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ وہ پاکستان کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کی خاطر ایک مثبت سیاسی جدو جہد ایک نئے ویژن کے ساتھ جاری رکھیں گے اور تمام ورکرزکو اعتماد میں لے کر آگے چلیں گے۔ عید کے بعد پارٹی میں نمایاں تبدیلیاں متوقع ہیں۔ پریس ریلیز میں مذید کہا ہے کہ اتالیغ محمد صابر خان کی قیادت میں دوبئی میں موجود APMLکے ورکرز سے بھی میٹنگ ہوئی جن کی وقتاً فوقتاً سید پرویز مشرف سے بھی ملاقات ہوتی رہی ہے۔

Translate »
error: Content is protected !!