Chitral Times

22nd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اے پی ایس کی ہونہار طالبہ سمیعہ نادر کا اعزاز

June 24, 2017 at 3:56 am

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) آرمی پبلک سکول پشاور کی ہونہار طالبہ سمیعہ نادر نے فیڈرل بورڈ کے تحت ہونے والے میٹرک کے حالیہ امتحانات میں 1010نمبر لے کر اپنے سکول اور بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرلی۔ سمیعہ نادر نے اپنی شاندار کامیابی کو اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاوں کا نتیجہ قرار دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ وہ میڈیکل کے شعبے میں جانا چاہتی ہیں اور ڈاکٹر بن کر دکھی انسانیت کی خدمت کریں گی۔ سمیعہ نادر ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی پیش پیش رہی ہیں۔ وہ حمد ونعت اور منقبت بھی جب اپنی سریلی آواز میں پڑھتی ہیں تو سننے والوں پر سحرطاری ہوتا ہے۔ سمیعہ کا تعلق چترال کے علاقہ آوی سے ہے اور وہ پی ایم جی آفس کے نادر محمد کی صاحبزادی ہیں۔

Translate »
error: Content is protected !!