Chitral Times

22nd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گرانفروشی اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر چترال کی کاروائی،

June 21, 2017 at 10:43 pm

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے بازارچیکنگ کے دوران اتالیق بازار،جغوربازار،بکرآباداوردنین کاتفصیلی معائینہ کیا۔اس موقع پر غیرمعیاری اور ایکسپائراشیاء فروخت کرنے ، نرخنامے پر عملدرامدنہ کرنے، ناپ تول، صفائی کا معیار اور تجاوزات کا جائزہ لیتے ہوئے 32ہزاردستی جرمانہ اور18دوکاندارورں کے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کاحکم دیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم دنین میں موجودیوٹیلٹی اسٹورکے گودام کامعائینہ کیاگودام میں ناقص صفائی پر متعلقہ اسٹاف کوصفائی کاخیال رکھنے کی سختی سے ہدایت کی۔ جغوراورردواشیش میں واقع یوٹیلٹی اسٹورز کابھی معائینہ کیااورسرکاری ریٹ کے مطابق عوام کومعیاری اشیاء فراہم کرنے کی ہدایت کی۔عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر چترال عبد الاکرم کی طرف سے بازار چیکنگ غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کار وائیوں کو اطمینان بخش قراردیتے ہوئے اسکی تعریف کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ یہ سلسلہ مستقل بنیادوں پر چلا یا جائے تاکہ قانون شکن عناصر پر قانون کی عملداری کا خوف قائم ر ہے۔

Translate »
error: Content is protected !!