Chitral Times

16th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پرانی سبزی منڈی کے مکین پانی کے بوند بوند کو ترس گئے ،

June 21, 2017 at 10:46 pm

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) پرانی سبزی منڈی میں انگارغون کے پانی کی قلت کے باعث مکین سخت مشکللات سے دوچار ہیں۔ رمضان المبارک کے دنوں میں بھی پانی آمد کے دونوں اوقات میں نلکے خشک ہی پڑے ہیں اور لوگ بالٹیاں لیکر باہر سے پانی لانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ علاقے کی واحد پائپ لائین جسے الخدمت یوتھ کمپلیکس اور علاقےکے 26 گھرانوں کے باہمی اشتراک اور اپنی مدد آپ سے بچھائی گئی ہے،  بعض بااثر افراد نے مذکورہ پائپ لائین سے اپنے رشتہ داروں مین لائین سے کنکشن دے رکھے ہیں۔ جبکہ معاہدے کی رو سے رجسٹرڈ افراد کو بھی مین لائین سے کنکشن لینے کی اجازت نہیں ہے۔ متعلقہ محکمہ کے افراد کی جانب سے بے شمار لوگوں کو کنکشنز دینے کی وجہ سے پائپ لائین کے اصل وارثین پانی سے محروم ہو کر رہ گئے ہیں اور محلہ میں پانی کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے۔ جبکہ غیر قانونی کنکشنز دینے کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔
اہل محلہ ڈپٹی کمنشر چترال ، تحصیل ناظم اور ٹی ایم او چترال سے غیر قانونی کنشنز کی فوری تنسیخ کی اپیل کرتے ہیں۔ تاکہ اپنی مدد آپ سے بچھائی گئی لائین کے اصل مالکوں کی محرومی دور ہو اور پانی جیسی بنیادی ضرورت کی فراہمی ممکن بنایا جاسکے۔

Translate »
error: Content is protected !!