Chitral Times

21st August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اعلان برائے عوام الناس ۔ممکنہ موسمی حالات ماہ جون تا ستمبر 2017

June 21, 2017 at 11:02 pm

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) محکمہ موسمیات اور دیگر متعلقہ اداروں کی حالیہ پیشنگوئی کے مطابق اس سال ملک میں اوسط درجے کی مون سون بارشوں کے امکانات ہیں۔ جولائی میں اوسط درجے اور اگست، ستمبر میں اوسط درجے سے کم بارشوں کی پیشنگوئی ہے۔ ایسی صورت میں ملک کے میدانی علاقوں میں خشک سالی جبکہ بالائی علاقوں خصوصا گلگت بلتستان اور چترال میں گلیشئرز کے پگھلنے کے عمل میں تیزی اور کہیں کہیں تیز بارشوں کی وجہ سے دریاؤں میں طغیانی ، Debris Flow, GLOF eventsاور Flash Floods آسکتے ہیں۔
ان حالات کے پیش نظر ڈیپارٹمنٹ آف ایمرجنسی منیجمنٹ ، آغا خان ایجنسی فارہیبی ٹیٹ (AKAH)درجہ ذیل گزارشات پر عمل کرنے کی استدعا کرتی ہے۔
۱۔ گھر ، محلے اور کالونی کی سطح پر کسی بھی آفت سے نمٹنے کیلئے ایک مربوط منصوبہ بندی تیار کرلیں۔ ضرورت کے مطابق ڈیپارٹمنٹ آف ایمرجنسی منیجمنٹ ، آغا خان ایجنسی فارہیبی ٹیٹ (AKAH)سے مشورہ کیا جاسکتا ہے ۔
۲۔ میدانی علاقوں میں جون /جولائی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوسکتی ہے۔ ایسی صورت حال سے نمٹنے کیلئے پہلے سے اختیاطی تدابیر اختیار کریں۔ اورہیٹ سٹروک کے حوالے سے جار ی کردہ معلوماتی پوسٹر پر درج شدہ ہدایات پر عمل کریں۔
۳۔ بالائی علاقوں میں مناسب خوراک اور ضروری ادویات کا سٹاک رکھیں۔ عموما کسی بھی قدرتی آفات میں راستوں کا بند ہونا ایک معمول ہے ۔ سفرانتہائی ضروری حالات میں کریں اور سفر سے قبل موسمی حالات کا جائزہ ضرور لیں۔ زیادہ بارش کی صورت میں گھروں سے نکلنے کا مناسب بندوبست کریں۔ ضروری کاغذات اور نقدی محفوظ جگہ پر رکھیں اور متبادل رہائش کا انتظام کریں۔
مزید معلومات کیلئے اپنے قریبی ڈیپارٹمنٹ آف ایمرجنسی منیجمنٹ ، آغا خان ایجنسی فارہیبی ٹیٹ (AKAH)کے دفاتر سے درجہ ذیل نمبروں پر رابطہ کریں۔ 0943-413801-413803

Translate »
error: Content is protected !!