Chitral Times

18th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آئی جی پی عید کے بعد چترال کا دورہ کرینگے۔۔مولانا چترالی

June 21, 2017 at 10:44 pm

پشاور( چترال ٹائمز رپورٹ)انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخواصلاح الدین خان محسود سے جماعت اسلامی کے رہنما،صدر جمعیت اتحا د العلما ء کے پی کے و سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الا کبر چترالی نے ان کے آفس میں ملاقات کی ۔ملاقات کافی دیر جاری رہی ملاقات میں 21 اپریل 2017 ء کو چترال رونما ہونے والے واقعات ، اسیران ختم نبوت ﷺ چترال اور اس وقت کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہو ئی ۔مولانا چترالی نے آئی جی پی kpk کی طرف سے حسب وعدہ دلچسپی لینے اور وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر عمل در آمد کرتے ہوئے دفعہ 324 کو فوری واپس لیکر اسیران ختم نبوت ﷺ کی رہائی یقینی بنانے پر آئی جی پی خیبر پختونخوا اور آر پی او سوات کا شکریہ ادا کیا۔آئی جی پی خیبر پختونخواصلاح الدین خان محسود نے عید الفطر کے فوراً بعد چترال کے دورہ پر آنے اور چترال کے تمام مذہبی و سیاسی زعما ء کو اعتماد میں لینے کا بھی اعلان کیا ۔مولانا چترالی نے اس موقع پر ملعون کذاب و مرتد رشید سے متعلق ایف آئی آر( FIR )پر بھی تفصیلی گفتگو کی ۔آئی جی پی خیبر پختونخوا نے ملعون و مرتد رشید کو سزا دلوانے کے سلسلہ میں پولیس کی طرف سے بھر پور کردار ادا کرنے کا یقین دلایا۔

Translate »
error: Content is protected !!