Chitral Times

23rd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال لیویز میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ، سرکاری خزانے کو 7کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان

June 17, 2017 at 3:28 am

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال لیویز فور س میں سنگین بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ سال 2013ء میں ریٹائرڈ ہونے والے ایک سو تین اہلکاروں کو غیر قانونی طور پر دوبارہ بحال کیا گیا ۔ذرا ئع کے مطابق سابق ڈپٹی کمشنر چترال/کمانڈنٹ چترال لیویز امین الحق نے ہلکاروں کو پروموشن دینے کیلئے پہلے غیر قانونی بحالی کی ۔ پھر پروموشن دیکر 59لیویز کو دوبارہ ریٹائرڈ کیا تھا۔ چترال لیویز میں خلاف قانون تقرری اور سروس گھپلوں کی وجہ سے سرکاری خزانے کو اب تک 7کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا ہے ۔ جس کا انکشاف سیفران اور محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کے مشترکہ آڈٹ رپورٹ میں ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تین سال پہلے غیر قانونی تقرری پانے والے اہلکار تاحال تنخواہ اور مراعات لے رہے ہیں۔

Translate »
error: Content is protected !!